بریلی - یوم اقلیت کی تقریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

بریلی - یوم اقلیت کی تقریب

صوبائی حکومت کی جانب سے منائے جانے والے یوم اقلیت کے موقع پر سنجے کمیونٹی ہال میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی بریلی زون کے کمشنر کے رام موہن راؤ رہے ۔ صدارت ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش نے کی اور نظامت کے فرائض اقلیتی افسر مجیب احمد نے کی۔ پروگرام کے آغاز پر کمشنر بریلی زون نے 686 طالبات کوہماری بیٹی اور اس کا کل پروگرام کے تحت مختلف مقامات سے آئی ہوئی طالبات کو 30,30 ہزار روپئے کے چیکس تقسیم کئے ۔ اپنی تقریر میں کمشنر بریلی زون نے کہاکہ یہ رقم دراصل لڑکیوں کے تعلیمی اخراجات اور ان کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے مہیا کرائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر انسان میں حوصلہ ہوتو کوئی کام اس کیلئے مشکل نہیں ہے ۔ ہمارا عزم مستحکم ہو تو ہم جس طرح ہیرے کو تراش کر چمکدار بناتے ہیں ٹھیک اسی طرح دماغ کو تراش کر ذہن کو منور کر سکتے ہیں ۔ ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش نے کہاکہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہمارے شہر میں تعلیم کی طرف رجحان زیادہ ہے اور حکومت کی اسکیم بھی یہی ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم کے میدان میں آنا چاہئے ۔ اس کیلئے حکومت کی جانب سے مختلف قسم کی اسکیمیں جاری کی گئی ہیں ۔ انہوں نے طالبات کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اس رقم کو وہ ضائع نہ کریں ، بلکہ اپنی تعلیم کے حصول پر خرچ کریں اور اپنے پیروں پر کھڑی ہو کر اپنے والدین، اپنے شہر اور اپنے وطن کا نام روشن کریں ، ساتھ ہی مستقبل کو سنواریں ۔

bareily minorities day function

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں