طاہر القادری - تبدیلئ نظام کے لیے 3 ہفتے کی مہلت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-25

طاہر القادری - تبدیلئ نظام کے لیے 3 ہفتے کی مہلت

پاکستان میں عدم تشدد کے حامی سیاست دان اور عالمی تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ملک کا نظم حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکا ہے ۔ انہوں نے حکومت کو صورتحال کی تبدیلی کیلئے تین ہفتے کا وقت دیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ دوسری صورت میں وہ 14 جنوری کو اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے ۔ وہ اتوا رکو لا ہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے حکومت کو تین ہفتے کے اندر (10جنوری تک) ایک دیانت دار اور آزاد ادارہ تشکیل دینے کی مہلت دی ہے جو ان کے بہ قول انتخابی اصلاحات متعارف کرائلے اور شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے اقدامات کرے ۔ کینڈا سے حال ہی میں پاکستان واپس ہونے والے علامہ طاہر القادری نے اپنے حامیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جدوجہد بہتری کیلئے ہے اور وہ ملک میں سیاست اور انتخابات کا خاتمہ نہیں چاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آرمی ایک مرتبہ پھر ملک کے امور میں مداخلت کرتی ہے تو وہ اس کیخلاف احتجاج کرنے والے پہلے فرد ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ فوج کی مداخلت کو روکنے کیلئے قانون کی حکمرانی قائم کی جانی چاہئے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں