26/نومبر سانحے سے آئی۔ایس۔آئی کو جوڑنا بدگمانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-25

26/نومبر سانحے سے آئی۔ایس۔آئی کو جوڑنا بدگمانی

پاکستان کی آئی ایس آئی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا 2008ء کے ممبئی حملوں میں "قطعی کوئی رول " نہ رہا اور وہ واقعہ سے اس آرگنائزیشن اور اس کے سابق سربرا ہوں کو جوڑنے کی کوششیں "کیچڑاچھالنے کی سعی" ہے ۔ میڈیا کی ایک رپورٹ نے آج یہ بات کہی۔ آئی ایس آئی کے ذرائع کے حوالے سے روزنامہ "دی نیوز" نے کہاکہ ممبئی حملوں کے دو یہودی مہلوکین کے رشتے داروں کی جانب سے نیویارک کی عدالت میں داخل کردہ مقدمہ اس واقعہ کی مبینہ مرتکبین اور سرغنہ افراد یعنی حافظ سعید، ذکی الرحمن لکھوی اور دیگر کے خلاف ہے ۔ ذرائع نے کہا دعویٰ کیا کہ انٹر سرویس انٹلی جنس ایجنسی کا ان حملوں میں کوئی رول نہ رہا اور سابق آئی ایس آئی سربرا ہوں ندیم تاج اور احمد شجاع پاشاہ کے ناموں کی شمولیت صرف اس ایجنسی کو داغ لگانے اور اسے دہشت گرد تنظیم قرار دلانے کیلئے کی گئی۔ ایک ذریعے کے حوالے سے کہا گیا کہ اس مسئلہ میں کوئی غیر معمولی سائنسی علم مضمر نہیں ۔ آئی ایس آئی اور اس کے (ڈائرکٹر جنرل) کا ممبئی واقعہ میں ایسا کوئی رول نہ رہا جس کی ہندوستانی میڈیا کی جانب سے وقفہ وقفہ سے رپورٹ دی جاتی ہے ۔ آئی ایس آئی کے ذرائع نے اپنے سابق سربرا ہوں سے متعلق مسئلہ کی یکسوئی کر دینے پر امریکہ کے رول کی ستائش کی۔ ایک ذریعہ نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ امریکی حکومت نے پاکستانی حکومت کے دعوی کی صاف طورپر تائید کی۔ یہ ایک ایسا امریکی فیصلہ ہے جس کی ہم قدر اور ستائش کرتے ہیں ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس موضوع پر من گھڑت باتیں پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں