شام میں اقلیتوں کو نسل کشی کے خطرہ کا سامنا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-22

شام میں اقلیتوں کو نسل کشی کے خطرہ کا سامنا

اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے انسداد نسل کشی ایڈیماڈینگ کا کہنا ہے کہ شام میں اقلیتیں دن بہ دن نسل کشی کے خطرے کا شکار ہوتی جا رہی ہیں ۔ جن میں علوی شیعہ بھی شامل ہیں ۔ ڈینگ نے کہا کہ شام میں گذشتہ 21 ماہ سے جاری اس تنازعہ میں اقلیتوں کی نسل کشی کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نسل کشی کے خطرے سے دوچار علوی شیعہ کمیونٹی بھی ہے ۔ جس سے خود بشارالاسد بھی تعلق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام میں جاری خانہ جنگی میں فرقہ وارانہ تشدد کا رنگ نمایاں ہوتا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ علوی اور دیگر اقلیتیں اشتعال اور ردعمل میں ہونے والے حملوں کے بڑے خطرے سے دوچار ہوتی جا رہی ہیں اس کی وجہہ حکومت اور اس سے جڑی ملیشیا کی کار روائیاں ہیں ۔ میں تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ انسانی بنیادوں پر امداد اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں ‘ جس میں کسی بھی فرد یا گروہ کو مذہب یا نسل کی بنیاد پر ہدف بنانے پر پابندی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ایسے شہریوں پر حملوں سے بھی گریز کیا جائے جو اس جنگ میں براہ راست حصہ نہیں لے رہے ہیں ۔

minorities expects their genocide in syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں