17/دسمبر بغداد اے۔ایف۔پی
مسلسل حملوں میں عراقی فوج اور شہریوں کو نشانہ بناگیا جن میں آج کم ازکم 48افراد ہلاک ہوگئے ۔سرکاری عہدیداروں اور ہسپتال کے ارکان نے کہا کہ امریکی فوج کے تخلیہ کی پہلی سالگرہ کے صرف ایک دن پہلے تشدد پھوٹ پڑا جس میں سلسلہ وار حملے کئے گئے۔ جس میں 17افراد ہلاک اور 77زخمی ہوگئے۔ پیر کا دن 29 نومبر کے بعد خون ریز ترین دن تھا جبکہ ایک مہلک حملہ میں 50افرا دہلاک ہوئے تھے۔ بندوق برداروں نے مغربی قومی شاہراہ برائے تکریت کی ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا جس میں ملازم پولیس ہلاک اور دیگر 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس لفٹنٹ کرنل نے کہاکہ پولیس کی طلایہ گردی پارٹی نے بندوق برداروں کا تعاقب کیا جو اپنی کار چھوڑ کر فرار ہوگئے اور بعد میں اسے دھماکہ سے اڑادیا جس کی وجہہ سے مزید 11ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر 40 زخمی ہوگئے۔ پولیس عہدیدار نے کہاکہ ہسپتال کے ڈاکٹر نے بھی مہلوکین کی تعداد کی توثیق کی ہے۔ بغداد کے شمال میں دیہات الدسلیبی میں ایک لب سڑک بم دھماکہ کا نشانہ فوجی طلایہ گردی پارٹی کو بنایا گیا جس میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے۔ بغداد کے شمال میں یعقوبا کے مقام پر 3لب سڑک بم دھماکوں سے ایک شخص ہلاک اور دیگر 4زخمی ہوگئے۔ صوبہ عنبر کے قبصہ روتا میں 10مارٹر راونڈ فائر کئے گئے جن سے 2افراد ہلاک اور 9زخمی ہوئے۔ قصبہ گجیل کے قریب کار بم دھماکہ سے ایک عراقی شہری ہلاک اور 10ایرانی زائرین زخمی ہوگئے۔ امریکی فوج کے عراق سے تخلیہ کی سالگرہ سے قبل دہشت گرد سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔Continues attacks in Iraq
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں