انڈونیشیا میں طاقتور زلزلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-18

انڈونیشیا میں طاقتور زلزلہ

وسطی انڈونیشیا کے ساحل پر آج 6.1 شدت کا طاقتور زلزلہ محسوس کیاگیا۔ امریکی جیالوجیکل سروے نے یہ بات بتائی۔ اس زلزلہ کے نتیجہ میں عوام میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی تھی اور وہ گلیوں میں دوڑنے لگے تھے تاہم سونامی کی وارننگ نہیں دی گئی۔ یہ زلزلہ وسطی ایشیاء سے 160 کیلو میٹر جنوب مشرقی علاقہ میں محسوس کیاگیا۔ انڈونیشیائی محکمہ موسمیات نے اس زلزلہ کی شدت 6ریکارڈ کی ہے۔ محکمہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کا مبدا سمندر میں تھا تاہم اس کے نتیجہ میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ابھی تک کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں مل سکتی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجسنی نے کہا کہ کئی سکنڈتک زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ ایک ہوٹل کے منیجر نے بتایاکہ یہ زلزلہ یقینی طورپر طاقتور تھا ان کی ہوٹل میں جو 30 مہمان ٹھہرے ہوئے تھے وہ خوفزدہ ہوگئے اور وہ گلیوں میںدوڑنے لگے تھے۔ اس عہدیدار نے بھی بتایاکہ تاہم اس زلزلہ کے نتیجہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

earth quake in indonesia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں