ہند سعودی عرب - سمندری حدود میں بہتر سیکوریٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-18

ہند سعودی عرب - سمندری حدود میں بہتر سیکوریٹی

ہندوستان، سعودی عرب کے ساتھ سمندری حدود میں سکیورٹی کو بہتر بنانے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔ ہندوستانی سفیر مفتیہ سعودی عرب نے یہ بات کہی۔ حامد علی راؤ نے کہاکہ ہندوستان اور سعودی عرب کا اہمیت کے حامل بحیرہ عرب میں مشترکہ رول ہے۔ جہاں دونوں ملکوں کی بحریہ کو ذمہ دارانہ رول ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی رائل بحریہ کے جہاز ایچ ایم ایس دمام اور ایچ ایم ایس یانبو نے ماضی میں ہندوستان کا خیرسگالی دورہ کیا ہے اور ہندوستانی بحریہ کے جہاز تیر، شردول اور ویرا نے سعودی عرب کے ٹھکانوں کا خیرسگالی مشن کیلئے دورہ کیا تاکہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مستحکم بنایاجاسکے۔ نئے کمشن شدہ ہندوستانی بحری جہازترکش پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سفیر موصوف نے کہاکہ ہندوستان اور سعودی عرب سکیورٹی کو یقینی بنانے اور استحکام کیلئے مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔ اس بحری جہازکے کمانڈنگ آفیسر شپ کیپٹن انتونی جارج نے کہاکہ ترکش انتہائی عصری سہولتوں سے آراستہ ہے اور یہ ہندوستانی بحریہ کا ایک اہم جز ہے۔

Better security at sea in between India Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں