یونیسکو کے زیر اہتمام عربی زبان کا عالمی دن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-20

یونیسکو کے زیر اہتمام عربی زبان کا عالمی دن

یونیسکو کے زیر اہتمام یوم عربی کا عالمی دن۔ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی مذہبی زبان کی اہمیت کا اعتراف

پیرس-19 ڈسمبر۔ (آئی۔این)
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے تعلیمی سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونسکو) نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ اس کے زیر اہتمام 18 ڈسمبر منگل کودنیا بھر میں عربی زبان کا پہلا عالمی دن منایاگیا ہے

واضح رہے کہ یہ عالمی طورپر مسلمانوں کی مذہی زبان کی اہمیت کا گویا اعتراف ہے۔اس موقع پر پیرس میں قائم یونیسکو کی ڈائرکٹر جنرل آئر ینا بوکوفا نے ادارے کی ویب سائت پر جاری بیان میں کہا کہ 18 دسمبر 1973 کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبی نے عربی زبان کو اپنی سرکاری زبانوں میں شامل کیا تھا۔اس کے چالیس سال بعد ہم عربی زبان کی طاقت اور اہمیت کے اعتراف میں یہ عالمی دن منارہے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد مختلف زبانیں بولنے والوں کو ایکدوسرے کے قریب لانے ہے۔مسلمان پنچ وقتہ نماز عربی میں ادا کرتے ہیں للہ کی آخری کتاب قران مجید بھی عربی میں ہی نازل کی گئی ہے۔

international Arabic Day from UNESCO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں