بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال سہارا گروپ سے منسلک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال سہارا گروپ سے منسلک

عالمی سطح پر سرفہرست بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں شامل سائنا نہوال منگل کے روز یہاں ملک میں کھیلوں کے اہم پرموٹر سہارا انڈیا پریوار کے ساتھ منسلک ہو گئیں ۔ سہارا شہر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سہارا انڈیا پریوار کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ورکر جناب اشوک رائے چودھری اور ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ورکر محترمہ کم کم چودھری کی موجودگی میں شہرت یافتہ شٹلر سائنا نہوال نے سہارا انڈیا پریوار کے ساتھ جڑنے کا اعلان کیا۔ لندن اولمپک میں کانسہ کا تغمہ حاصل کرنے والی سائنا اب دنیا بھر میں ٹورنمنٹ کھیلتے وقت "سہارا" لوگو کے ساتھ نظر آئیں گی۔ ملک کے متعدد اہم کھیل اور کھلاڑیوں کو اپنی حمایت، تعاون دینے اور معاہدہ کرنے والے سہارا انڈیا پروگرام نے اس کڑی میں بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال کو بھی اپنا تعاون اور حمایت دینے کا اعلان کیا ۔ سہارا انڈیا پریوار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سائنا نہوال نے کہاکہ یہ تعاون انہیں عالمی سطح پر مزید بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے کیلئے ترغیب دے گا۔

Sahara Group signs Saina nehwal as brand ambassador

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں