پانچ سال بعد ہند پاک باہمی کرکٹ سیریز کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-25

پانچ سال بعد ہند پاک باہمی کرکٹ سیریز کا آغاز

عالمی کرکٹ کی 2 بڑی ٹیمیں روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کل منگل کو جب یہاں بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں پہلے 20 ٹوئنٹی انٹرنیشنل میاچ کیلئے میدان میں اتریں گی تو 5 برس کے طویل وقفہ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میدان میں ایک بار پھر وہی پرانی رقابت دیکھنے کو ملے گی جسے دیکھنے کیلئے ہر کرکٹ شائق بے قرار رہتا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2007ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب وہ باہمی سیریز کیلئے مدمقابل ہوں گی۔ ہند۔ پاک ٹیمیں ٹی 20 ورلڈکپ جیت چکی ہیں اور دونوں ٹیموں کو ہی اس فارمیٹ میں مضبوط تسلیم کیا جاتا ہے ۔ ہند۔ پاک کے مابین تاحال 3 ٹی 20اور 120 ونڈے انٹرنیشنل میاچس کھیلے جا چک یہیں جس میں ہندوستان نے 2 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میاچ مساوی رہا۔ ٹی 20 میں ہندوستان اور ایک روزہ میاچس میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے ۔

ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان اب تک 120 ونڈے میاچس کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 69 اور ہندوستان نے 47 جیتے ہیں جبکہ 4میاچس بغیر نتیجے کے ختم ہوئے ۔ دونوں ٹیمیں ونڈے کرکٹ میں پہلی بار 1978ء میں کوئٹہ میں مد مقابل ہوئیں جس میں ہندوستانی ٹیم نے 4 رن سے فتح حاص لکی تھی جبکہ آخری بار دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا رواں سال بنگلہ کے ڈھاکہ اسٹیڈیم میں ہوا ۔ آخری میاچ میں بھی ہندوستانی ٹیم نے عمدہ کارکر دگی کی بدولت 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہاکہ ہند۔ پاک سیریز کے دوران ٹاس اہم کردار ادا کرے گا اور جس کے باعث پہلے فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کو زیادہ فائدہ ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ٹیمیں متوازن اور اسپن بولنگ کو اچھا کھیلتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صرف پاکستان کے خلاف ہی نہیں بلکہ ہر سیریز اہمیت رکھتی ہے ہمارے لئے پاکستان یا کسی اور ملک سے کھیلنا ایک جیسا ہی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں