جاپان - حلال غذا کے تجارتی مواقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-25

جاپان - حلال غذا کے تجارتی مواقع

عالمی منڈی میں نئے تجارتی مواقع سے استفادہ کی کوشش میں جو زائد از600 بلین امریکی ڈالر کی قدرے کے بتائے جاتے ہیں جاپانی غذائی اور سیاحت کے کاروبار والے مسلم گاہکوں پر نظریں مرکوز کر رہے ہیں اور ایسی غذائی اور دیگر اشیاء اور خدمات کی پیشکش کرنے لگے ہیں جن میں حلال کے اسلامی قوانین کی تعمیل ہوتی ہے ۔ ٹوکیو کے ضلع روپونگی کے قریب مدھم روشنی والی ایک جاپانی رسٹورنٹ میں ملائشیا کے 7مسلم سیاح جمع ہوئے تاکہ خصوصی یاکینیکو گوشت کا مزہ لے سکیں جو اسلامی شریعت کے مطابق پکا کر پیش کیا جاتا ہے ۔ کیوڈو نیوز نے یہ اطلاع دی۔ ایسے گاہکوں کیلئے جو اس ریسٹورنٹ میں پیشگی حلال مینو کو محفوظ کر لیتے ہیں علیحدہ فریز میں رکھا ہوا بڑے جانور کا حلال گوشت پیش کیا جاتا ہے ۔ اور اس موقع پر رکابیاں اور گلاس بھی علیحدہ کپ بورڈ سے نکالے جاتے ہیں تاکہ بدجانور اور دیگر غیر حلال غذا کے ساتھ ان برتوں کا تک لمس نہ ہونے پائے ۔ ملائشیا کے ایک ٹورسٹ احمد خضیمی عبدالرشید نے جو سومیا کیا نیشیازابور ریسورنٹ گئے کہا" اگر یہ رسٹورنٹس نہ ہوتے تو مجھے سبزی خوری یا ملایشیائی غذا پر انحصار کرنا پڑا۔ تاکہ غذاحلال ہونے کا یقین رہے ۔ حالانکہ مقامی جاپانی غذائیں چھکنے کا اشتیاق ہے ۔ سومیا کیا نے جاپان میں حلال کنسلٹنگ فرم سے سند لینے کے بعد مارچ 2012ء میں حلال یا کے یکو مینو متعارف کرایا تب سے اس شاپ میں مسلم گاہکوں کی تعداد میں اضافہ ہی دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں