ڈیزل کی قیمت میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-28

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

وزارت تیل کی جانب سے اگر ایک تجویزکو منظوری مل گئی تو آئندہ 10 مہینوں میں ڈیز ل کی قیمتوں میں فی لیٹر 10روپئے اور آئندہ 2برسوں کے دوران کیروسین کی قیمت میں اتنا ہی اضافہ ہو سکتا ہے ۔ اس مالی سال میں ڈیزل، پکوان گیس اور کیروسین کی فروخت سے حکومت نے ایک لاکھ 60ہزار کروڑروپئے کے نقصان کا اندازہ لگایا ہے ۔ دہلی میں اس وقت ڈیزل کی فی لیٹر 47.15 روپئے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ اس کی قیمت میں 14ستمبر کو5.33 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ کیروسین کی قیمت میں گذشتہ سال جون سے کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے اور دہلی میں اس وقت فی لیٹر 14.79 روپئے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ وزارت تیل کے ذرائع نے بتایا کہ اب ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچاہے کیونکہ قیمتوں میں اضافہ کی فوری شدید ضرورت ہے ۔

حکومت آئندہ 10 مہینوں میں ہر مہینہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپیہ کا اضافہ کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ سرکاری تیل کمپنیاں اس وقت ڈیزل کو 9.28 روپئے فی لیٹر کے نقصان سے فروخت کر رہی ہیں ۔ اگر ہر مہینہ ایک روپیہ بڑھایا جاتا ہے تو آئندہ 10 مہینوں میں یہ قیمت مناسب ہو جائے گی۔ کیروسین کی قیمت میں بھی اضافہ ضروری ہے تاہم اسے آئندہ 2 برسوں کے دوران 10روپئے کا اضافہ کیا جائے گا۔ حکومت ایل پی جی گیس کے سلنڈرس کی تعداد کو بھی 6سے بڑھا کر 9کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ اس سے حکومت پر سبسیڈی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں