صدر جمہوریہ کے فرزند کا متنازعہ بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-28

صدر جمہوریہ کے فرزند کا متنازعہ بیان

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے فرزند ابھیجیت بھی اپنے ایک حالیہ بیان کے بعد تنازعہ میں گھر گئے ہیں ۔ دہلی میں عصمت ریزی کے واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کو انہوں نے دراصل دبے الفاظ میں "چھمک چھلو" کہہ دیا جس کے بعد انہیں خواتین کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ عوامی برہمی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے متنازعہ ریمارکس پر معذرت خواہی کر لی۔ یاد رہے کہ ابھیجیت جانگی پور حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں جسے ان کے والد یعنی صدر جمہوریہ نے عہدہ صدارت کیلئے خالی کر دیا تھا۔ ابھیجیت نے ایک مقامی زبان کے نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہاکہ رالیوں میں طالبات کے نام پر جن خواتین نے شرکت کی تھی وہ اتنی بن ٹھن کر آئی تھیں کہ یقین ہی نہیں آتا تھا کہ وہ طالبات ہیں اور کسی احتجاج میں شرکت کر رہی ہیں ۔ خوبصورت خواتین نے احتجاج میں کثیر تعداد میں شرکت کی تھی۔ ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے اور اپنے بچوں کو دکھاتے ہوئے وہ خواتین پتہ نہیں کیا ثابت کرنا چاہتی تھیں ۔ میری سمجھ میں یہ بات نہیں آئی کہ وہ طالبات بھی تھیں یا نہیں ؟ بہرحال دہلی میں کچھ ہورہا ہے وہ زرد انقلاب کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ جسے ہم زمینی حقائق سے روگردانی کا نام بھی دے سکتے ہیں ۔ ابھیجیت کے ان ریمارکس سے خواتین طبقہ میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ خود ان کی بہن شرمستا مکرجی نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے شخصی طورپر خواتین سے معذرت خواہی کرتے ہوئے کہاکہ ان کے بھائی نے جو بھی ریمارکس کئے ہیں اس کیلئے وہ تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں