اخوان اور مرسی کو اللہ سے ڈرنے کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-22

اخوان اور مرسی کو اللہ سے ڈرنے کا مشورہ

مصر میں حتمی مرحلے کے استصواب رائے سے عین قبل الدستور پارٹی کے صدر محمد البرادعی نے اس استدلال کے ساتھ کہ نئے مصری آئین کا اسلامی شریعت اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں ، صدر محمد مرسی اور ان کی جماعت اخوان المسلمون سے اپیل کی ہے کہ وہ اللہ کا خوف کریں۔
شکست خوردہ صدارتی امیدوار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ 1971ء کے ترمیمی دستور سے اس وقت تک کام چلائیں تاوقتیکہ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائیندہ دستور ساز اسمبلی تشکیل نہ پا جائے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ 22 دسمبر کے استصواب رائے میں اپنا ووٹ نفی کی صورت استعمال کریں۔

advice to morsi and akhwan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں