ہندوستان نے پہلا ٹی ۔ٹیونٹی انٹرنیشل 5 وکٹ سے جیت لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-21

ہندوستان نے پہلا ٹی ۔ٹیونٹی انٹرنیشل 5 وکٹ سے جیت لیا

پونے۔20 ڈسمبراے۔این۔ہندوستان نے پہلا ٹی ٹیونٹی انٹرنیشل میچ برطانیہ کے خلاف 5 وکٹوں سے بہ آسانی جیت لیا۔ اسطرح اس نے ٹسٹ سیریز میں ہوئی شکسٹ کا بدلہ لینا شروع کردیا ہے۔
آج کے میچ کے ہیرو یوراج سنگ رہے جنہوں نے نہ صرف تیز رفتار 38 رنز بنائے بلکہ 3 قیمتی وکٹیں بھی چٹکائیں۔
اس سے پہلے انگلینڈ نے ہالس کے بہترین ہالف سنچری کی مدد سے 158 رنز کا ٹارگٹ مقرر کیا تھا، جسے ہندوستان نے 5 وکٹیں کھوکر بہ آسانی حاصل کرلیا۔
دوسرا ٹی ٹیونی 22 ڈسمبر کو ممبئی میں کھیلا جائگے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹیونٹی سیریر کے بعد 25 ڈسمبر سے ہندوستان اور پاکستان کی ونڈے اور ٹی ٹیونٹی سیری بھی شروع ہونے والی ہے، جسکا عوام کو بے چینی سے انتظار ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں