ابوجندل ہندوستانی خفیہ ایجنٹ ۔ رحمن ملک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-17

ابوجندل ہندوستانی خفیہ ایجنٹ ۔ رحمن ملک

ابوجندل ہندوستانی خفیہ ایجنٹ۔ رحمن ملک کا ایک اور متنازعہ بیان۔ ہندوستان چراغ پا

نئی دہلی۔16 ڈسمبر-رحمٰن ملک نے آج ایک اور متنازعہ بیان دیتے ہوئے ہندوستان کو مزید چراغ پاکردیا ہے، انہوں نے کہ ابو جندال ہندوستانی خفیہ ایجنسی ہی کا ایک رکن ہے۔ انہوں نے کہا امریکی دہشت گرد رچرڈ ہیڈلی نے پاکستانی دہشت گرد الیاس کشمیری، اور ہندوستانی خفیہ ایجنیسوں کے ایجنت، ابو جندال، ذبیح اللہ اور فہیم انصاری کے ساتھ ملکر سازش رچی۔
واضح ہو کہ کل ہی ملک نے بابری مسجد اور ممبئی اٹیک کیسز کو کمپیر کیا تھا جسے بعد میں انہوں نے میڈیا کا توڑ مروڑ کہا جبکہ انکا کہنا تھا کہ بابری مسجد سانحہ اور ممبئ اٹیک ایسے سبھی واقعات کی روک تھام ہونی چاہئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر ہندو پاک مستقل معلومات کا تبادلہ چلتا تو ممبئ واقعہ پیش نہیں آتا تھا۔بہرحال انہوں نے کہا کہ ہندوپاک دونوں بھی اپنے اپنے تئیں دہشت گردی کو روکنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابو جندال ڈبل ایجنٹ کے طورپر سامنے آیا ہے۔کشمیری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بن لادن اور ایمن الظہراوی کا قریبی ساتھی تھا۔اور اتنا ہی نہیں وہ شہید بے نظیر بٹھو کی ہلاکت کی سازش میں بھی شریک تھا۔ہم نے اسے گرفتار کیا اور بہت سی معلومات حاصل کرنے میں ہیں کامیابی ملی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان نے بالکلیہ طور پر اس دعوٰ ی کو مسترد کیا کہ ابو جندال ہندوستانی خفیہ ایجنسی کا رکن تھا، ہندوساتان نے کہا جس وقت ممبئ اٹیک ہوا اس وقت ابوجندال لشکر کے ہیڈ آفس میں کنٹرول روم میں موجود تھا

Abu Jandal Indian secret agent. Rehman Malik another controversial statement.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں