ممبئی میں سنی اجتماع ۔ فرزندان توحید کا سیلاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-17

ممبئی میں سنی اجتماع ۔ فرزندان توحید کا سیلاب

مبئی۔16 ڈسمبر۔(آئی ۔این) ممبئی میں سنی دعوت اسلامی کا سہ روزہ اجتماع کا آج یہاں اختتام عمل میں ایا۔ بارگاہ ایزدی میں امت مسلہ اور انسانیت کے حق میں فلاح اور امن و آشتی کی رقت آمیز دعا کی گئی۔بالخصوص دعا کے لئے فرزندان توحید کا سیلاب امنڈ پڑا تھا۔علما اور مبلغین نے دردمندانہانداز میں حاضرین کو اتباع رسول (ص) ، اچھے اخلاق و کردار، اخوت و بھائی چارہ اور مسلمانوں کی اعانت کا درس دیا۔ شیخ الحدیث جامعۃ الاشرفیہ مبارکپور نے سنی دعوت اسلامی کے ادارہ جامعہ غوثیہ نجم العلوم کے فارغین کی ختم بخاری شریف کروائی۔ اجتماع کے موقع پر فقید المثال انتظامات دیکھنے کو ملے۔ سنی دعوت اسلامی کے امیر شاکر نوری کے علاوہ مختلف علمائے کرام نے اس اجتماع سے خطاب کیا

Sunni gathering in Mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں