مکہ مسجد بم دھماکہ ۔ ہندو دہشت گرد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-17

مکہ مسجد بم دھماکہ ۔ ہندو دہشت گرد

مکہ مسجد بم دھماکہ ۔ ہم نے جو کیا اس پرافسوس نہیں ۔ ہندو دہشت گرد

نئی دہلی-16 ڈسمبر۔سمجھوتہ اکسپریس اور مکہ مسجد میں ہندو دہشت گردی کا ثبوت ایسے ملا کہ خود ہندو دہشت گرد راجندر چودھری نے اعتراف کیا وہ مکہ مسجد بم دھماکہ میں ملوث ہے، جس میں کہ 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ذرائع نے مزید بتاکہ چودھری سمجھوتہ اکسپریس کے ساتھ ساتھ مکہ مسجد کیس کو حل کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ڈی این آئی ۔
جے این آئی کے مطابق ملزم چودھری پر 5 لاکھ روپے کا نقد انعام تھا، اور وہ دونوں بم دھماکہ کیسز میں ملوث ہے۔ملزم چودھری کی گرفتاری سے مکہ مسجد دھماکہ کیس اور سمجھوتہ اکسپریس بم دھماکہ کیس دونوں کے اہم سراغ ملنے کی امید کی جارہی ہے۔
ہندودہشت گردوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ دیوالی کے موقع پر جئے پور اور اجمیر میں بم دھماکے کرکے دہشت پھیلانا چاہتے تھے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ ملزم نے کہا ہے اسے ان واقعات پر ذرہ برابر بھی افسوس نہیں ہے۔ سمجھوتہ اکسپریس دھماکے میں پانی پت میں 68 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ مکہ مسجد بم دھماکے کیس میں مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا تھاجنہیں بعد میں بے قصور ہونے پر رہا کردیا گیا تھا

Mecca Masjid blast. No Sorry, Hindus terrorists

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں