مغربی بنگال میں 756 ڈاکٹروں کو بحال کیا جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-24

مغربی بنگال میں 756 ڈاکٹروں کو بحال کیا جائے گا

ایس۔این۔بی
مغربی بنگال ریاستی حکومت گاؤں کے ہر اسکول میں ایک ڈاکٹر کو مقرر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کے لیے 756 ڈاکٹروں کو بحال کیا جائے گا۔
وزیر مملکت چندریما بھٹا چاریہ نے ہومیوپیتھی میڈیکل ایسوسی ایشن آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ سہ روزہ اجتماع کی افتتاحی تقریب میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 600 ہومیوپیتھ ، 116 آیوروید اور 40 یونانی طب کے ڈاکٹروں کو بحال کیا جائے گا۔
انہوں نے ہومیوپیتھی کو طبی علاج کا ایک اہم حصہ قرار دیا جس میں خرچ بھی بےحد کم آتا ہے۔ ریاست کے 38600 گاؤں ایسے ہیں جہاں ہومیوپیتھی طبی طریقہ کار کے ذریعے لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں