نبی کریم کی حیات طیبہ پر فلم کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-25

نبی کریم کی حیات طیبہ پر فلم کا منصوبہ

اسلامی تعلیمات اور حضور ا کرم صلی اﷲ علیہ وسلم کی حیاب طیبہ پر ایک فلم کی تیاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس پر تقریباً ایک بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔ قطر کی ایک میڈیا کمپنی النور نے اس فلم کی تیاری کا بیڑہ اٹھایا ہے جس میں تمام تر عصری ٹکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔ حالیہ دنوں میں اہانت اسلام میں تصویری کشی اور فلمبندی کی قطعی اجازت نہیں ۔ دوحہ کی اس میڈیا کمپنی نے معروف اسکالرشپ بشمول صدرنشین انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرس یوسف القرضاوی کی اس فلم پر رضامندی کا دعوی کیا ہے ۔ کمپنی کے مطابق چونکہ اسلام اور آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ پر فلم تیار کرنا ایک چیلنج سے بھرپور کام ہے لہذا ہم نے ممتاز اسکالرس سے ربط قائم کیا اور انہوں نے یہ اجازت دے دی۔ درحقیقت ان اسکالرس نے فتنہ کی ایک نئی راہ ہموار کر دی کہ پیارے نبیؐ کے صحابہ ا کرامؓ کا (نعوذ باﷲ) عکس یا تصوری خاکہ پیش کیا جاسکتا ہے ۔

القرضاوی نے بتایاکہ انہوں نے کافی تحقیق کی اور اپنے تقریباً 30 رفقاء سے باہم تبادلہ خیال کے اس کے بعد وہ اس نتیجہ پر پہنچے کہ صحابہ ا کرامؓ کو تصوراتی طورپر (نعوذ باﷲ) اسکرین پر پیش کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی قباحت نہیں ۔ وہ اس نقطہ نظر کے خلاف ہیں کہ اسلام کی ان عظیم ہستیوں کو فلموں میں نہیں پیش کیاجانا چاہئے کیونکہ اس کی کوئی تاویل نہیں پائی جاتی ۔ القرضاوی کا یہ تبصرہ قطر کے روزنامہ شرق" میں شائع ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران بھی پیارے نبیؐ کے نواسوں حضرت سیدنا امام حسنؓ اور حضرت سیدنا امام حسینؓ کی
حیات مبارکہ پر ڈرامہ پیش کیا گیا اور اس میں بعض صحابہ کرامؓ کے (نعوذ باﷲ) تصوراتی خاکے پیش کئے گئے تھے جس پر کافی ہنگامہ آرائی ہوئی۔جامعہ الازہر نے یہ ڈرامہ کسی بھی ٹی وی چینل پر نشر نہ کرنے کا انتباہ دیا تھا۔ النور میڈیا گروپ کے مطابق عوام کے ذہن و فکر کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور اسلامی پیام ان تک پہنچانا بھی ناگزیر ہے ۔ یہ فلم انگریزی زبان میں ہو گی اوراس کا دیگر کئی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریسرچ کے بانی معاون نہاد عود کے مطابق گذشتہ ایک دہے میں اسلام اور نبی ا کرمؐ کے بارے میں منفی پروپگنڈہ کی حامل تقریباً750 فلمیں ہائی و وڈ میں تیار کی گئی ہیں ۔ ان کا ماننا ہے کہ اس طرح کی فلم سے مغربی سماج میں پائی جانے والی غلط فہمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں