ضیاء الرحمٰن نیر (پیدائش: 7/جولائی 1939ء، پانی پت - وفات: 9/نومبر 2009ء، دہلی)
اردو صحافت کا ایک درخشاں نام رہے ہیں۔ انہوں نے 1964ء میں ماہنامہ "روبی" کا اجرا کیا تھا اور بعد ازاں ماہنامہ پاکیزہ، عوام، آنگن، گلفشاں وغیرہ جیسے مقبول عام رسائل و جرائد کی ادارت کا فریضہ جہاں نبھایا وہیں 1975ء میں مقبول عام ماہنامہ "بیسویں صدی" کی باگ ڈور بھی سنبھالی۔ صحافت کے میدان میں انہیں متعدد انعامات و اعزازات سے نوازا گیا جن میں دہلی اردو اکادمی کا ایوارڈ برائے صحافت، ہریانہ اردو اکادمی کا قومی سطح کا ایوارڈ، ساحر اردو اکادمی ایوارڈ، مولانا محمد علی جوہر ایوارڈ وغیرہ شامل ہیں۔ ان کی تصانیف میں سیاسی اور ادبی شخصیات کے انٹرویوز، مضامین اور سفرنامے شامل ہیں۔
رحمٰن نیر کی رفیقہ حیات ڈاکٹر شمع افروز زیدی نے "اردو صحافت کا نیر تاباں" کے عنوان سے رحمٰن نیر کی حیات و خدمات پر ایک اہم اور دلچسپ کتاب شائع کی ہے جس میں شامل مضامین ضیاءالرحمٰن نیر کے فن و شخصیت کے تعلق سے واقعاتی، تاثراتی اور دوستانہ انداز میں تحریر کیے گئے ہیں اور بعض مضامین میں ناقدانہ اندازِ نظر بھی اختیار کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں مضامین کے علاوہ نیر صاحب سے لیے گئے دو انٹرویو بھی شامل کیے گئے ہیں اور نیر صاحب کے نام تحریر کردہ ادیبوں شاعروں کے تحریرکردہ غیرمطبوعہ خطوط کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
تعمیرنیوز کے باذوق قارئین کی خدمت میں تقریباً ساڑھے تین سو صفحات پر مشتمل یہ دلچسپ، نادر و نایاب کتاب پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے ہے۔
***
نام کتاب: اردو صحافت کا نیر تاباں - ضیاء الرحمٰن نیر - حیات و خدمات
مرتبہ: ڈاکٹر شمع افروز زیدی
ناشر: بیسویں صدی بکڈپو، نئی دہلی (سن اشاعت: 2013ء)
تعداد صفحات: 353
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 15 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Rahman Nayyar Hayat O Khidmaat.pdf
اردو صحافت کا نیر تاباں - ضیاء الرحمٰن نیر - حیات و خدمات :: فہرست | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | تحریر | قلم کار | صفحہ نمبر |
1 | بیسویں صدی اور رحمن نیر کی یاد میں | پروفیسر مظفر حنفی | 11 |
2 | اردو کا دردمند - رحمٰن نیر | ڈاکٹر کمال احمد صدیقی | 19 |
3 | اردو صحافت کا ستون | کشمیری لال ذاکر | 21 |
4 | اردو کا حوصلہ مند صحافی | اظہار اثر | 25 |
5 | ہاں! ہوا کرتا تھا ایک شخص | پروفیسر عتیق اللہ | 31 |
6 | رحمٰن نیر | پروفیسر صغریٰ مہدی | 33 |
7 | آدمی بلبلہ ہے پانی کا | نعیم کوثر | 35 |
8 | رحمٰن نیر زندہ ہیں | ڈاکٹر عراق رضا زیدی | 41 |
9 | رحمٰن نیر : یادیں باتیں | ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی | 43 |
10 | رحمٰن نیر : کچھ یادیں | ڈاکٹر بشیشر پردیپ | 51 |
11 | شمع سے بیسویں صدی تک کا سفر | عظیم اختر | 55 |
12 | پچھلے پہر کا مسافر | اطہر عزیز | 61 |
13 | میرا بھائی رحمٰن نیر | مسرور جہاں | 67 |
14 | جدوجہد بھری زندگی | مودود علی صدیقی | 73 |
15 | آہنی عزم و ارادے کا پیکر: رحمٰن نیر | فاروق ارگلی | 79 |
16 | رحمٰن نیر کے ساتھ تین ملاقاتیں | نور شاہ | 85 |
17 | ہمارے رحمٰن صاحب چند یادیں | غلام نبی خیال | 89 |
18 | نیر بھائی : جدت پسند صحافی | ڈاکٹر بشیر بدر | 93 |
19 | اردو کا بلند پایہ نامور صحافی | گلشن کھنہ | 95 |
20 | رحمٰن نیر میرا بھائی | انور نزہت | 99 |
21 | پانی پت کا بےباک صحافی | ڈاکٹر محمد اقبال | 103 |
22 | رحمٰن نیر - ایک بڑا انسان | گلنار آفریں | 107 |
23 | رحمٰن نیر - ایک نیک انسان | شہناز کنول غازی | 113 |
24 | سادگی و اپنائیت کا پیکر | ڈاکٹر نگار عظیم | 115 |
25 | رحمٰن نیر - ایک ادارہ | ڈاکٹر نعیمہ جعفری پاشا | 117 |
26 | جدید اردو صحافت، بیسویں صدی اور رحمٰن نیر | ڈاکٹر اسلم جمشیدپوری | 119 |
27 | پیکر عرفان و دانش : رحمٰن نیر | ایس۔ فضیلت | 125 |
28 | میرے مربی میرے استاد - رحمٰن نیر | جاوید قمر | 129 |
29 | ضیاء الرحمن - ایک مشفق دوست | ظفر علی | 141 |
30 | جیالا صحافی اور شریف النفس انسان | کمال جعفری | 145 |
31 | تعمیری سوچ کا صحافی | نیر قریشی گنگوہی | 149 |
32 | اردو صحافت کا تابندہ ستارہ | عمران عظیم | 151 |
33 | مخلص انسان - ضیاء الرحمن نیر | دلشاد علی خاں | 155 |
34 | ایک سلجھا ہوا مدیر - رحمٰن نیر | ڈاکٹر رینو بہل | 157 |
35 | بےباک صحافی | محمد شفیق موڈک | 159 |
36 | جہد مسلسل کی علامت - رحمٰن نیر | ڈاکٹر شمع افروز زیدی | 161 |
37 | رحمٰن نیر کے نام مشاہیر کے خطوط | . | 170 |
38 | انٹرویوز - گفتگو رحمٰن نیر سے | اختر سعیدی | 323 |
39 | انٹرویوز - باتیں رحمٰن نیر سے | محمد کمال اظہر | 331 |
40 | سوانحی خاکہ | . | 335 |
41 | رحمٰن نیر کی کہانی - تصویروں کی زبانی | . | 337 |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں