حیدرآباد کے بڑے لوگ از سید غلام پنجتن - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-06-13

حیدرآباد کے بڑے لوگ از سید غلام پنجتن - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

hyderabad-ke-bade-log

کتاب: حیدرآباد کے بڑے لوگ
تصنیف: مولوی سید غلام پنجتن صاحب شمشاد
اس کتاب کے متعلق ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور لکھتے ہیں کہ اس کتاب کے مطالعہ سے بیسویں صدی کے اولین نصف صدی کی زندگی نظروں کے سامنے آ جاتی ہے اور ان اصحاب کی خدمات اجاگر ہو جاتی ہیں جنہوں نے اس مرحوم ریاست کی بیداری اور ہمہ جہتی ترقی کے لیے بےلوث خدمات انجام دی تھیں۔ دکن کی تاریخ میں یہ کتاب خاصی اہمیت اور خصوصیت کی حامل رہے گی۔
کتاب کے مصنف مولوی غلام پنجتن صاحب شمشاد کی تربیت علی گڑھ کے ایک بڑے معمار نواب محسن الملک کے سایۂ عاطفت میں ہوئی تھی۔ وہ حیدرآباد کے محکمۂ عدالت کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے بعد وظیفہ حسن خدمت پر علیحدہ ہوئے اور حیدرآباد میں اپنی ترقی پسندی اور قلندر مزاجی کے باعث مقبول اور مشہور رہے ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد کے سیاسی حالات پر متعدد چھوٹی بڑی کتابیں لکھیں اور شائع کی ہیں، وہ شاعر ہونے کے ساتھ مزاح نگاری کے استاد بھی ہیں۔


جب ڈاکٹر زور نے مولوی ڈاکٹر عبدالحق معتمد انجمن ترقی اردو پاکستان سے خواہش کی تھی کہ وہ اپنے دور کے حیدرآباد کی زندگی اور شخصیات پر کوئی کتاب لکھیں تو انہوں نے اس سلسلے کا پہلا مضمون نواب عماد الملک پر لکھا اور شائع کروایا۔
جب پنجتن صاحب کو ڈاکٹر زور کی مولوی عبدالحق سے فرمائش کا علم ہوا تو وہ ناراض ہوئے۔ کیونکہ پنجتن صاحب کے بقول مولوی عبدالحق نے کبھی حیدرآباد اور اہلِ حیدرآباد کو صحیح نظر سے نہیں دیکھا تھا۔ ڈاکٹر زور نے پنجتن صاحب کی خفگی دور کرنے کے لیے ان سے استدعا کی کہ وہ خود حیدرآباد کی شخصیات پر مضامین تحریر فرمائیں۔
اس کے جواب میں پنجتن صاحب نے "حیدرآباد کے بعض بڑے لوگ" کے عنوان سے روزنامہ "سیاست" میں، بیسویں صدی کی پانچویں دہائی کے وسط میں مضامین شائع کروانا شروع کیے۔ ان مضامین میں نہایت اہم اور مفید تاریخی، سیاسی اور سماجی معلومات نہایت بےباکی سے قلمبند پوئیں اور اس طرح ترقی پسندانہ اور شگفتہ انداز تحریر میں جدید حیدرآباد کے معماروں کا تذکرہ مرتب ہوتا گیا۔
بعد ازاں ڈاکٹر زور نے ادارہ ادبیات اردو کے شعبۂ تاریخ و ثقافتِ دکن کی طرف سے یہ مضامین کتابی صورت میں شائع کیے۔
تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی یہی کتاب تاریخ و ثقافتِ دکن کے موضوع میں دلچسپی رکھنے والے باذوق قارئین و محققین کی خدمت میں، پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے ہے۔


***
نام کتاب: حیدرآباد کے بڑے لوگ
مصنف: مولوی سید غلام پنجتن صاحب شمشاد
ناشر: ادارہ ادبیات اردو، حیدرآباد (سن اشاعت: 1957ء)
تعداد صفحات: 153
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Hyderabad Ke Bade Log.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفمقدمہ : از ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور5
1اصغر یار جنگ9
2افسر الملک16
3امین جنگ24
4بیجناتھ29
5چراغ علی35
6رامچندر نائک55
7رفعت یار جنگ61
8سالار جنگ71
9سروجنی نائیڈو78
10سید علی بلگرامی87
11علی نواز جنگ106
12کشن پرشاد112
13کیشو راؤ124
14نظامت جنگ129
15وینکٹ راما ریڈی140


Hyderabad Ke Bade Log. By: Syed Ghulam Panjtan, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں