شگوفہ زار از خواجہ عبدالغفور - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-05-15

شگوفہ زار از خواجہ عبدالغفور - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Shugoofa-Zaar-by-Khwaja-Abdul-Ghafoor

لطیفوں کے باب میں "قہقہہ زار" کے بعد زیرنظر کتاب "شگوفہ زار" ممتاز ادیب اور مزاح نگار خواجہ عبدالغفور کی دوسری ایسی کتاب ہے جس میں صرف لطیفے ہی درج نہیں ہیں بلکہ لطیفوں کی اصناف و اقسام اور ماخذ و منبع سے بھی بحث کی گئی ہے۔ یعنی ہنسنے ہنسانے کا سامان مہیا کرنے کے علاوہ ظرافت سازی کے فن پر بھی کماحقہ روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس طرح یہ کتاب قہقہہ بردوش ہونے کے علاوہ علمی اور ادبی اعتبار سے بھی بلند پایہ اور مستند مانی جانی چاہیے۔
یہ کتاب چٹکلوں لطیفوں، کارٹونوں اور مثالوں سے قطع نظر، فنِ ظرافت کی انواع و اقسام کے اعتبار سے ایک چھوٹی موٹی انسائیکلو پیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے۔
طنز و مزاح کے میدان میں تعمیرنیوز کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ اہم اور دلچسپ کتاب تقریباً پونے دو سو صفحات پر مشتمل ہے اور اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 7 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***
نام کتاب: شگوفہ زار
مصنف: خواجہ عبدالغفور۔
ناشر: نئی آواز، جامعہ نگر، نئی دہلی۔ سن اشاعت: 1977ء
تعداد صفحات: 184
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Shugoofa Zaar by Khwaja Abdul Ghafoor.pdf
Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

Shugoofa Zaar by Khwaja Abdul Ghafoor, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں