ادب اور صحافت - حیدرآباد کے ممتاز صحافی عابد صدیقی (اصل نام: عابد زین العابدین صدیقی) کے چند مضامین کا مجموعہ ہے جو ادب اور صحافت کے موضوعات پر تحریر کیے گئے۔ اس کتاب کے ابتدائی مضامین ادبی نوعیت کے ہیں جبکہ دیگر مضامین کا تعلق صحافت سے ہے جس کی وجہ بتاتے ہوئے صاحبِ کتاب لکھتے ہیں کہ ان مضامین کو وہ ادب کے زمرہ سے اس لیے خارج نہیں سمجھتے کیونکہ ادب کا زندگی سے اور زندگی کا صحافت سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔
مصنف مزید لکھتے ہیں کہ ۔۔۔
شعر و ادب کے ایک طالب علم کی حیثیت سے، جسے صحافت کا عملی تجربہ بھی حاصل رہا ہے، مجھے ادب اور صحافت کے دونوں شعبوں کے باہمی فرق کو سمجھنے کا موقع ملا ہے۔ ادب اور صحافت میں متعدد امور مشترک بھی ہیں اور جداگانہ بھی۔ آج مغرب میں صحافت اور ادب دونوں ایک دوسرے کے دوش بدوش چل رہے ہیں، اردو میں بھی اس نئے رجحان کو تقویت دینے کی ضرورت ہے تاکہ اچھی صحافتی تحریر ادب میں اور سلیس و عمدہ ادبی تحریریں صحافت کے زمرہ میں شامل ہوں۔ میں نے ادب اور صحافت کو اسی نقطہ نظر سے دیکھا اور سمجھا ہے۔
صحافت اور ادب کے موضوعات میں دلچسپی رکھنے والے محققین اور قارئین کی خدمت میں یہ دلچسپ مختصر کتاب تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش ہے۔ تقریباً سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 4 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
***
نام کتاب: ادب اور صحافت
مصنف: عابد صدیقی
ناشر: نیرنگ اکیڈیمی، حیدرآباد (سن اشاعت: نومبر 1974ء)
تعداد صفحات: 97
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 4 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Adab aur Sahafat by Abid Siddiqui.pdf
فہرست | ||
---|---|---|
نمبر شمار | عنوان | صفحہ نمبر |
الف | تعارف - ڈاکٹر غلام عمر خاں (ریڈر شعبہ اردو) | 7 |
1 | چند باتیں | 10 |
2 | اقبال اور بھرتری ہری | 13 |
3 | اردو نثر میں غالب کے خطوط کی اہمیت | 25 |
4 | ہندوستانی تہذیب اور امیر خسرو | 38 |
5 | اردو نثر کا ایک شاہکار - سب رس | 46 |
6 | اردو ناول - نذیر احمد سے پریم چند تک | 54 |
7 | ادب اور صحافت | 70 |
8 | سرسید - اردو کے صحیفہ نگار ادیب | 79 |
9 | فیچر نگاری | 87 |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں