بڑے آدمیوں کا عشق
نامی اس دلچسپ کتاب میں حسن و عشق کے ایسے سچے اور صحیح واقعات کا بیان ہے کہ مشاہیرِ عالم نے محبت کے جال میں پھنس کر کیا کچھ کیا ہے؟
اس کتاب میں عشق و محبت کی 27 داستانیں بیان ہوئی ہیں۔ اور یہ داستانیں یورپ کی مختلف زبانوں سے براہ راست نہایت محنت سے اخذ کی گئی ہیں۔ ان داستانوں میں کہیں کہیں افسانے کا رنگ بھی چڑھایا گیا ہے۔ یہ تمام داستانیں (غیر منقسم) ہندوستان کے چوٹی کے ادیبوں کی عرق ریزی کا نتیجہ ہیں۔ اگست 1936ء میں اس کتاب کا پہلا ایڈیشن شائع ہوا، دوسرا ایڈیشن فروری 1937 میں اور تیسرا ایڈیشن اگست 1937ء میں سامنے آیا۔ یہی تیسرا ایڈیشن باذوق قارئین کی خدمت میں تعمیرنیوز کی جانب سے پیش ہے۔ تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 9 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
اس کتاب کے دیباچہ میں مدیر رسالہ "رومان" اختر شیرانی صاحب لکھتے ہیں ۔۔۔
محبت ایک کائنات گیر جذبہ ہے! زمان و مکان کی قیود سے بالا، افلاس و دولت کے اختلاف سے بلند اور مذہب و ملت کے فرق سے بیگانہ!
یہ رنگین جذبہ بنی آدم کی فطری میراث، ناقابل تبدیل ملکیت اور "پیدائشی حق" ہے جو ہر زمانے میں، ہر مقام پر اور ہر حال میں یکساں طور پر پیدا ہوتا اور یکساں طور پر پھلتا پھولتا ہے۔
غریب چرواہے کی جھونپڑی ہو یا دولت مند شہزادے کا محل! محبت دونوں کا ایک ہی ہاتھ سے دروازہ کھٹکھٹاتی اور ایک ہی راستے سے اندر آتی ہے۔
بادیہ عرب کا آوارگی خوگر اور سادگی مزاج قیس ہو یا امارت آباد فرانس کا باعظمت نپولین ۔۔۔ محبت دونوں کے ہونٹوں پر ایک ہی قسم کی آہ پیدا کرتی ہے۔ حبشے کا سیاہ فام سپاہی ہو یا انگلستان کا سفید رنگ نائٹ ۔۔۔ محبت دونوں کو ایک ہی رنگ میں رنگ دینے کی عادی ہے۔
شیریں و زلیخا کی مشرقی بارگاہیں ہوں یا کرسٹینا اور لوئیسا کی مغربی خواب گاہیں ۔۔۔ عشق کا، ہوا بارش اور چاندنی کی طرح ہر جگہ گزر ہے ؎
محبت جب کسی کے ساز دل کو گدگداتی ہے
نہیں کرتی ہے فرق شہر و صحرا ماہتاب آسا
چلی آتی ہے سینے کی فضاؤں میں حجاب آسا
اور آ کر روح کی گہرائیوں میں ڈوب جاتی ہے!
محبت میں مبتلا ہو کر ہر چھوٹے سے چھوٹا انسان اپنے آپ کو بہت بڑا آدمی سمجھنے لگتا ہے (یہ محبت کا غرور ہے!)
پھر بڑے آدمیوں کا کیا حال ہوتا ہوگا؟ اس کا جواب اسی کتاب کے صفحات میں تلاش کیجیے۔
گو صدیوں پہلے جامی کے حقیقت نگار قلم نے اس کا فیصلہ کر دیا ہے ؎
بندۂ عشق شدی ترکِ نسب کن جامی
کہ دریں راہ فلاں ابنِ فلاں چیزے نیست
***
نام کتاب: بڑے آدمیوں کا عشق
تالیف: خوشتر گرامی۔ ناشر: پریم شاستر بکڈپو، لاہور۔ سنہ اشاعت: 1937ء
تعداد صفحات: 205
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 9 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Love stories of great men by Khushtar Girami.pdf
فہرست | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | تخلیق | تخلیق کار | صفحہ نمبر |
الف | دیباچہ | اختر شیرانی | 5 |
1 | نپولین کا عشق ایک لفٹننٹ کی بیوی سے | اختر شیرانی | 7 |
2 | ایک معمولی سپاہی سے ملکہ سپین کا عشق | پنڈت ہری چند اختر | 14 |
3 | جذبِ محبت - کلایو کی عجیب و غریب داستان عشق و محبت | گوہر رام نگری | 20 |
4 | راجپوتنی کا پریم - مہاراج پرتھوی راج کی داستان حسن و عشق | محترمہ راج کماری | 25 |
5 | ناکام محبت - ملکہ سویڈن کی محبت کا دردناک انجام | خوشتر گرامی | 31 |
6 | محبت کی فتح - جنرل بوتھ اور انگلستان کی شہرہ آفاق ادیبہ کی محبت | اختر شیرانی | 38 |
7 | نپولین کی بےوفا ملکہ - نپولین کی ملکہ کا عشق ایک ڈیوک سے | پنڈت ہری چند اختر | 43 |
8 | شکستِ حسن - ابراہام لنکن کی داستانِ محبت | گوہر رام نگری | 49 |
9 | ترکی محبوبہ - تیمور لنگ اور حمیدہ بانو بیگم | خوشتر گرامی | 55 |
10 | یونانی پھول - چندرگپت کی محبوبہ | گوہر رام نگری | 65 |
11 | طوفان محبت - بالشویک حکومت کا بانی لینن قلی کے لباس میں، محبوبہ کے قدموں میں | خوشتر گرامی | 72 |
12 | زہر عشق - دادا اور پوتا ایک ہی حسینہ کے قدموں میں - چنگیز خان کی خودکشی | روسی زبان سے ترجمہ | 79 |
13 | انجامِ محبت - مہشور آرٹسٹ میری پکفورڈ کی داستانِ عشق | گوہر رام نگری | 90 |
14 | محبت کی فتح - کوچ بہار کی راجکماری کا ایثار | خوشتر گرامی | 96 |
15 | نادر شاہ کی محبوبہ - نادر شاہ کے قتل پر حسینہ کی خودکشی | خوشتر گرامی | 99 |
16 | طوائف سے بیگم | میر خیرپور کی خودنوشت داستانِ محبت | 112 |
17 | ملکہ الزبتھ کی عشق بازیاں - عاشق کی موت پر شاندار دعوت | خوشتر گرامی | 117 |
18 | نپولین کی دلفروش بہن - شمع حسن پر پروانوں کا ہجوم | محترمہ راج کماری | 122 |
19 | مسولینی - عشق و محبت کے میدان میں اٹلی کے ڈکٹیٹر کے کارنامے | خوشتر گرامی | 128 |
20 | خوبصورت بلا - شاہِ فرانس کی ملکہ | محترمہ سعیدہ خاتون | 138 |
21 | ملکہ کلوپیٹرا - دنیا کی حسین ترین ملکہ کا عشق | خوشتر گرامی | 143 |
22 | محبت کی موت | پولانیگری اور ایلینورا کی زبانی | 148 |
23 | دامِ محبت - جرمنی کے ڈکٹیٹر ہٹلر کی داستان | پروفیسر انباش چندر | 156 |
24 | نغمہ اور نوحہ - چارلی چپلن اور پولانیگری کے عشق کی کہانی | پولانیگری کی زبانی | 161 |
25 | نیل کی ناگن - ملکہ کلوپیٹرا کا عشق جولیس سیزر سے | گوہر رام نگری | 171 |
26 | زہری ناگن - ولی عہد جرمنی کی محبوبہ | خوشتر گرامی | 175 |
27 | محبت کی دیوی - حسین جرمن شہزادی جس نے محبت کے لیے تخت و تاج کو ٹھکرا دیا | خوشتر گرامی | 183 |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں