کرشن چندر شخصیت اور فن از بیگ احساس - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-01-12

کرشن چندر شخصیت اور فن از بیگ احساس - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

krishan-chander-baig-ehsas

کرشن چندر (پیدائش: 26/نومبر 1913، بھرت پور، راجستھان - وفات: 8/مارچ 1977ء، بمبئی)
اردو فکشن کا ایک اہم نام ہے۔ بلاشبہ وہ اردو کے چار عظیم افسانہ نگاروں (پریم چند، بیدی اور منٹو) میں سے ایک ہیں۔ وہ واحد ادیب تھے جنہوں نے افسانے، ناول، انشائیے، مزاحیہ و طنزیہ مضامین، تنقیدی مضامین، خطبات، ڈرامے، رپورتاژ، تمثیلیں اور شخصی خاکے لکھے۔ نثر کی کوئی ایسی صنف نہیں ہے جسے انہوں نے وسیلۂ اظہار نہ بنایا ہو۔ کرشن چندر کی تخلیقات کے تراجم دنیا کے 65 سے زیادہ زبانوں میں ہو چکے ہیں۔ کرشن چندر کی خوبیوں کے معترف اردو کے معروف ناقد گوپی چند نارنگ لکھتے ہیں کہ:
"کرشن چندر اردو افسانے کی روایت کا ایک ایسا لائق احترام نام ہے جو ذہنوں میں برابر سوال اٹھاتا رہے گا۔ ان کے معاصرین میں سعادت حسن منٹو اور راجندر سنگھ بیدی بےحد اہم نام ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ کرشن چندر 1955-60 تک اپنا بہترین ادب تخلیق کر چکے تھے۔ ان کا نام پریم چند کے بعد تین بڑے افسانہ نگاروں میں آئے گا۔"
(مرحوم) پروفیسر بیگ احساس لکھتے ہیں کہ ۔۔۔
کرشن چندر کی شخصیت اور فن کا متوازن تجزیہ کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ 1979ء میں پروفیسر گیان چند نے پی۔ایچ۔ڈی کے مقالے کے لیے کرشن چندر کی شخصیت اور فن پر کام کرنے کے لیے کہا تو میں نے کرشن چندر پر تحقیق کرنا چیلنج سمجھ کر ہی قبول کیا تھا۔ مجھے فخر ہے کہ یہ مقالہ اردو کے نامور محقق پروفیسر گیان چند کی نگرانی میں مکمل ہوا۔ جس پر فروری 1985ء میں حیدرآباد یونیورسٹی نے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری دی۔ اس مقالہ کو عرصہ پہلے شائع ہو جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ تاخیر سے اشاعت کے باوجود اس مقالے کی اہمیت و افادیت کو محسوس کیا جائے گا۔
پروفیسر بیگ احساس کا یہ اہم اور تحقیقی مقالہ بصورت کتاب "کرشن چندر: شخصیت اور فن" تعمیرنیوز کے ذریعے، کرشن چندر کے فن سے رغبت رکھنے والے قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ ساڑھے تین سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم 12 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***

نام کتاب: کرشن چندر : شخصیت اور فن
مصنف اور ناشر: ڈاکٹر بیگ احساس، حیدرآباد۔ سنہ اشاعت: 1999ء
تعداد صفحات: 350
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 12 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Krishan Chander Shakhsiat Aur Fun.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1پیش لفظ7


Krishan Chander Shakhsiat Aur Fun by Baig Ehsas. pdf download.

1 تبصرہ:

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بیگ احساس صاحب کا عمدہ مقالہ ہے

    جواب دیںحذف کریں