آیوش میں زیر تعلیم بی یو ایم ایس طلبہ کے لئے کوسچن بنک کتاب کی رسم اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-01-13

آیوش میں زیر تعلیم بی یو ایم ایس طلبہ کے لئے کوسچن بنک کتاب کی رسم اجرا

bums-question-bank-book-release

بی یو ایم ایس طلبہ کے لئے کوسچن بنک کی رسم اجراء
مس شبنم کو چیرمین تلنگانہ اعلیٰ تعلیمی کونسل پروفیسر لمبادری کی مبارکباد


چیرمین تلنگانہ اعلیٰ تعلیمی کونسل پروفیسر لمبادری کے ہاتھوں بی۔یو۔ایم۔ایس کے کوسچن بنک کی رسم اجراء آج جمعرات 13/جنوری 2022ء کو انجام پائی۔
اس کتاب کو مس شبنم دختر جناب عبد العلی ساکن نظام آباد نے بڑی عرق ریزی سے ترتیب دیا ہے۔ یہ کوسچن بنک بی۔یو۔ایم۔ایس طلبہ کے لئے امتحان کی تیاری میں مفید و مددگار ثابت ہوگا۔ مس شبنم جو بی۔یو۔ایم۔ایس کی طالبہ اور نظامیہ طبی کالج چارمینار میں زیر تعلیم ہیں، نے کافی محنت سے یہ کوسچن بنک تیار کیا ہے۔ یہ کتاب آیوش میں زیر تعلیم طلبہ کے لئے دوسرا کوسچن بنک ہے۔
اس موقع پر پروفیسر لمبادری نے بتایا کہ سابق میں ایسا کوئی کوسچن بنک دستیاب نہیں تھا جس کی ترتیب سے بی۔یو۔ایم۔ایس کے طلبہ کو امتحان کی تیاری میں بڑی حد تک راحت ملے گی۔


یہاں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ مذکورہ کوسچن بنک میں گذشتہ چھ سال کے امتحانی پرچوں کا احاطہ کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ مواد ملے۔ اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ جواں سال مصنفہ مس شبنم نے اسے بیک وقت انگریزی اور اردو میں ترتیب دیا ہے، جس میں بی۔یو۔ایم۔ایس کے تقریباً تمام ہی تھیوری اور پریکٹکل مضامین اور نصاب کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میں بطور خاص میڈسن کی تاریخ، طب کے بنیادی اصول وغیرہ شامل ہیں۔


پروفیسر لمبادری نے مس شبنم کو کم عمری میں اس کامیاب کوشش پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مس شبنم نے مذکورہ کتاب کی اشاعت پر بلاسم پبلکیشن کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے اس کتاب کی ترتیب میں اپنے والد ماجد محمدعبد العلی، مرحوم والدہ محترمہ تسنیم اور ہمشیرہ فرح کی حوصلہ افزائی کو بھی ناقابل فراموش قرار دیا۔ ونیز انہوں نے اپنی قریبی عزیزہ پروفیسر نسیم (تلنگانہ یونیورسٹی) کے بشمول جناب محمد تقی اللہ ،جناب محمدآصف خاں، محترمہ شبانہ، جناب محمد عامرخاں، پروفیسر اطہرسلطانہ (تلنگانہ یونیورسٹی) اور جناب مجیب الدین کا بطورخاص شکریہ ادا کیا جنہوں نے کتاب کی رسم اجراء کے لئے تعاون اور حوصلہ افزائی کی ہے۔


پروفیسر نسیم نے چیرمین تلنگانہ اعلی تعلیمی کونسل پروفیسر آر لمبادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے مصروف ترین اوقات میں سے کچھ وقت نکال کر کوسچن بنک کی رسم اجراء کو انجام دیا۔


عوا م و طلبہ اس کوسچن بنک کے تعلق سے تجاویز و مشورے دینا چاہتے ہوں تو درج ذیل پتے پر ای-میل کر سکتے ہیں:

publicationblossom@gmail.com


Chairman Telangana State Council of Higher Education Prof. R. Limbadri releases the book BUMS Question Bank, compiled by Ms. Shabnam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں