جان پہچان - شخصی خاکے از نظیر صدیقی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-09-27

جان پہچان - شخصی خاکے از نظیر صدیقی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Jaan Pehchaan by Nazeer Siddiqui

پروفیسر نظیر صدیقی (پ: 7/نومبر/1930 ، م: 12/اپریل/2001)
اردو کے ایسے نقاد، محقق، شاعر اور انشائیہ نگار تھے جنہیں اردو کا ایک اہم نثر نگار اور نقاد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے اردو اور انگریزی میں ایم اے کیا تھا اور مشرقی پاکستان کی کئی جامعات اور کالجوں سے وابستہ رہے۔ 1969ء میں کراچی منتقل ہونے کے بعد انہوں نے وفاقی کالج برائے طلبہ اسلام آباد سے وابستگی اختیار کی اور بعد ازاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے منسلک ہوئے جہاں سے وہ صدر شعبہ اردو کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ اسی دوران انہوں نے بیجنگ یونیورسٹی میں بھی شعبہ اردو میں تدریس کے فرائض بھی انجام دئے تھے۔
شخصی خاکوں پر مبنی ان کی ایک اہم اور دلچسپ تصنیف "جان پہچان" ادب ذوق قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ تقریباً ڈھائی سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 10 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
اس کتاب کی تمہید میں پروفیسر نظیر صدیقی لکھتے ہیں ۔۔۔
"جان پہچان" میرے ان خاکوں کا مجموعہ ہے جن کے موضوعات کچھ مشہور و ممتاز ادبی شخصیتیں ہیں، کچھ جواں مرگ ادبی صلاحیتیں اور ایک طالب علم جو امتحان کے دوران طلبہ اور پولیس کے تصادم میں ناجائز طور پر پولیس کی گولی کا شکار ہو گیا تھا۔ اس پر جو کچھ لکھا گیا ہے وہ خاکے کے بجائے نثری مرثیہ ہے۔ اسی طرح سوز حیدرآبادی سے متعلق خاکہ بھی ان کی خودکشی کے بعد ان پر ایک تعزیتی مضمون کی حیثیت رکھتا ہے۔
ان خاکوں کے موضوعات سے میرے تعلقات نیازمندانہ بھی رہے ہیں اور دوستانہ بھی۔ تاہم اس مجموعے کے نام کے لیے مجموعی طور پر مجھے "جان پہچان" کا لفظ زیادہ پسند آیا۔ خاکہ ان ادبی اصناف میں سے ہے جنہیں پڑھنے سے مجھے گہری دلچسپی رہی ہے لیکن خاکہ نگاری میری زندگی کے ادبی پروگرام میں شامل نہیں۔ یہ خاکے میری ضمنی ادبی سرگرمیوں میں سے ہیں اور انہیں لکھتے وقت میرا مقصد اس سے زیادہ کچھ نہ تھا کہ متعلقہ شخصیتوں کے جو پہلو میرے مشاہدے اور علم میں آئے ہیں انہیں محفوظ کر دیا جائے یعنی کسی شخصیت کا مکمل مطالعہ پیش کرنا میرا مقصد نہیں رہا ہے۔ میرا خیال یا میری خام خیالی یہ رہی ہے کہ ادب میں اس طرح کی ادھوری کوششیں بھی افادیت سے خالی نہیں ہوتیں۔
- نظیر صدیقی
15/فروری 1979ء
شعبۂ اردو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد۔

پروفیسر نظیر صدیقی کی تصانیف:
  • تاثرات و تعصبات (تنقید)
  • میرے خیال میں (تنقید)
  • تفہیم و تعبیر (تنقید)
  • اردو ادب کے مغربی دریچے (تنقید)
  • جدید اردو غزل ایک مطالعہ (تنقید)
  • اردو میں عالمی ادب کے تراجم (تحقیق)
  • اقبال اینڈ رادھا کرشنن (تحقیق)
  • جان پہچان (خاکے)
  • شہرت کی خاطر (انشائیے)
  • سو یہ ہے اپنی زندگی (خود نوشت سوانح عمری)
  • حسرت اظہار (شعری مجموعہ)

***
نام کتاب: جان پہچان
از: پروفیسر نظیر صدیقی
تعداد صفحات: 241
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 10 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Jaan Pehchaan by Nazeer Siddiqui.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

جان پہچان - شخصی خاکے از نظیر صدیقی :: فہرست
الفازراہ تمہید7
1وحشت کلکتوی9
2جگر مرادآبادی23
3ڈاکٹر عندلیب شادانی33
4ممتاز شیریں83
5زیڈ اے بخاری99
6آغا محمد طاہر119
7ارشد کاکوی127
8صادق القادری137
9شکیل ملک151
10سوز حیدرآبادی153
11شورش کاشمیری157
12سید وقار عظیم163
13کرشن چندر سے دو ملاقاتیں169
14ابن انشا - سرسری جن سے ملاقات تھی گاہے گاہے183
15ڈاکٹر احسن فاروقی191
16جوش ملیح آبادی207
17اے کے بروہی221

Jaan Pehchaan, by Prof. Nazeer Siddiqui, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں