فرہنگِ ادبی اصطلاحات - از کلیم الدین احمد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-04-01

فرہنگِ ادبی اصطلاحات - از کلیم الدین احمد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

پروفیسر وحید الدین سلیم کا قول ہے:
"اصطلاحیں درحقیقت اشارے ہیں جو خیالات کے مجموعوں کے طرف ذہن کو فوراً منتقل کر دیتے ہیں۔"
اصطلاح سازی کا کام ایسے مشکل اور صبر آزما ادبی کاموں میں سے ہے جس کی تکمیل کے لیے وقت، لگن اور محنت درکار ہے۔ ترقی اردو بیورو (نئی دہلی) نے پروفیسر کلیم الدین احمد کو ادبی اصطلاحات کی فرہنگ کی تیاری کا کام 1978ء میں تفویض کیا تھا جو انہوں نے دو سال کی قلیل مدت میں تن تنہا مکمل بھی کر دیا تھا۔
اس فرہنگ میں ادب کی ان تمام اصطلاحات کا احاطہ کیا گیا ہے جو مغربی ادب میں پائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ فرہنگ کافی دل چسپ ہو گئی ہے۔ کتاب میں بہت سی پرانی اصطلاحات کے ساتھ ساتھ نئی اصطلاحات بھی شامل کی گئی ہیں، یہ کتا ب تخلیقی اور تنقیدی کام کرنے والوں کے لئے کافی مفید ثابت ہوگی کہ وہ اس کتاب سے نئے تجربے اور غور و فکر کے میدان میں کافی مواد حاصل کر سکتے ہیں۔
یہی مفید اور یادگار فرہنگ تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً سوا دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 10 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

کلیم الدین احمد (پیدائش: 15/ستمبر 1908ء - وفات: 21/دسمبر 1983ء)
اردو زبان و ادب کے ایسے مشہور نقاد رہے ہیں جو زندگی بھر ادبی طور پر فعال رہے۔ ان کی کم گوئی اور مجلسی زندگی سے بیزاری انہیں تعلیم و تعلم کی طرف مبذول کئے رہی اور تصنیف وتالیف کے لئے زیادہ سے زیادہ موقع فراہم ہوتا رہا۔ لہٰذا یہ اردو ادب کے ایک ایسے نقاد ہیں جو اپنے وقت میں ہی نہیں بلکہ آج تک مسلسل تذکرے تجزیے اور مباحثے میں رہے ہیں۔
کلیم الدین کی شہرت کا بڑا دارومدار ان کی متنازع تنقیدی کتاب "اردو شاعری پر ایک نظر" ہے جو 1940ء میں شائع ہوئی تھی۔ جس میں انہوں نے اردو غزل کے بارے میں وہ یادگار جملہ لکھا جو اختصار اور برجستگی میں غزل کے کسی عمدہ شعر کی یاد دلاتا ہے:
"غزل نیم وحشی صنف سخن ہے"
عظیم آباد کی تاریخ میں جو مرکزیت شاد عظیم آبادی کے بعد کسی کی رہی ہے تو وہ کلیم الدین احمد ہی ہیں۔ ایک نام اور بڑھایا جا سکتا ہے اور وہ ہے قاضی عبدالودود کا۔

***
نام کتاب: فرہنگِ ادبی اصطلاحات
از: ڈاکٹر کلیم الدین احمد
تعداد صفحات: 217
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 10 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Farhang Adabi Istelahat.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

Farhang Adabi Istelahat, a Dictionary of Literary Terms (English-Urdu), by Dr Kalimuddin Ahmed, pdf download.

1 تبصرہ:

  1. کتاب کی تحریر کافی خراب ہے. اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟

    جواب دیںحذف کریں