سال 2020 - کورونا وبا اور اردو شخصیات کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-12-31

سال 2020 - کورونا وبا اور اردو شخصیات کا انتقال

urdu-personalities-2020-demise
یہ دنیا فانی ہے۔ جو آیا ہے اسے واپس بھی جانا ہے۔
مگر یہ سال 2020ء اس حوالے سے بھی افسوس ناک اور غمناک رہا کہ کورونا نامی وبا نے پوری دنیا کو سال کے آغاز سے ہی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور لاتعداد نامور شخصیات لقمۂ اجل ہو گئیں۔
معروف جواں سال صحافی مہتاب عالم نے جب سوشل میڈیا پر اردو زبان و ادب کے حوالے سے امسال وفات پانے والی چند اہم شخصیات کا ذکر کیا تو شمس الرحمن علوی نے بھی اسی ضمن میں متعدد اسمائے گرامی سے آگاہ کیا۔
اسی ذیل میں راقم الحروف (مکرم نیاز) نے چند فیس بک گروپس کے ذریعے بھی معلومات حاصل کیں۔
ذیل کے جدول میں سال 2020ء میں فوت شدہ اردو شخصیات کی فہرست پیش ہے۔
اس ٹیبل کو مائکروسافٹ ایکسل فائل کی شکل میں بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، جس کا لنک نیچے دیا گیا ہے۔

اس جدول میں ان ہندوستانی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے جن کا تعلق کسی نہ کسی حوالے سے اردو زبان و ادب سے رہا ہے۔ پوری کوشش کی گئی ہے کہ امسال فوت شدہ ایسی تمام اہم اور نمایاں شخصیات کو اس ٹیبل میں شامل رکھا جائے، مگر پھر بھی اس فہرست کو حتمی قرار دینے میں ہمیں تامل ہے۔ ونیز یہ واضح رہے کہ اس فہرست کی شخصیات کی وفات کا تعلق کورونا وبا سے ہونا ضروری نہیں ہے۔
اس جدول میں شامل فوت شدگان کی تاریخ وفات زیادہ تر گوگل سرچنگ سے حاصل کی گئی ہے جس میں خطا کا امکان بھی ہے۔

اس فہرست کے علاوہ بھی چند مزید ایسی اہم اور نمایاں شخصیات ہیں جو اسی سال 2020ء میں ہم سے وداع ہو گئیں۔
جیسے مذہبی شخصیات میں ۔۔۔
عزیز الحق عمری، عبدالمنان سلفی، مولانا سلمان مظاہری، مولانا احمد سعید پالن پوری، مولانا متین الحق اسامہ قاسمی، مولانا سید ولی اللہ قاسمی، قاضی اعظم علی صوفی، مولانا سید کاظم پاشا قادری موسوی، مولانا محمد حسین ابوالحقانی، مولانا محمد نصیر الدین، قاضی محمد سمیع الدین، ڈاکٹر احمد اللہ بختیاری، مولانا کلب صادق اور سید افضل قادری۔

دیگر شعبۂ حیات سے ۔۔۔
خان محمد لطیف خان (روزنامہ منصف مدیر اعلیٰ)، عرفان خان (اداکار)، اشتیاق جعفری 'جگدیپ' (اداکار)، سروج خاں (کوریوگرافر)، احمد پٹیل (سیاستداں)، جسونت سنگھ (سیاستداں، مصنف)، خان اطہر (پلے بیک سنگر، حیدرآباد) اور سبحانی (اسٹیج کامیڈین، حیدرآباد)۔
اور پڑوسی ملک پاکستان سے ۔۔۔۔
مہ جبین قزلباش (گلوکارہ)، امان اللہ (اسٹیج/ٹی۔وی فنکار)، اطہر شاہ خان جیدی (فنکار، قلمکار)۔

اسی طرح۔۔۔ اردو زبان و ادب کے حوالے سے دیگر ممالک (بالخصوص پاکستان) کی شخصیات ۔۔۔
آصف فرخی، دوست محمد فیضی، طارق عزیز، ناصر زیدی، طاہر نقوی، ماہ طلعت زیدی، سلطان جمیل نسیم، پروفیسر عنایت علی خان، اطہر علی ہاشمی، اعجاز حسن قریشی، علامہ ضمیر اختر نقوی، علامہ طالب جوہری، مسعود مفتی، اشفاق سلیم مرزا، عرفان حسین، عبدالقادر حسن، عبدالحمید چھاپرا، ابولفرح ہمایوں، عزیز ظفر آزاد، قاضی رشید مسعود اور رشیدہ عیاں۔

سال 2020ء میں فوت شدہ :: اردو شخصیات
نمبر شمارنامفنعلاقہتاریخ
1رؤف خلششاعرحیدرآباد2/جنوری
2عبید صدیقیادیب، براڈکاسٹردہلی9/جنوری
3فاطمہ تاجافسانہ نگارحیدرآباد19/جنوری
4پروفیسر صاحب علیدرس و تدریسممبئی24/جنوری
5اجمل سلطان پوریشاعرسلطان پور30/جنوری
6ولی بستویشاعر، عالم دینسہارنپور26/فروری
7وکیل احمد طاہر قادر آبادیشاعر، معلماترپردیش4/مارچ
8ڈاکٹر لقمان سلفیمفسر، عالم دینبہار / سعودی عرب5/مارچ
9عبدالاحد سازشاعرممبئی22/مارچ
10شاہد بگھونویشاعرسمستی پور26/مارچ
11محمد ضمیر الدین نظامیخوش نویس، خطاطحیدرآباد31/مارچ
12اسرار جامعیمزاحیہ شاعردہلی4/اپریل
13انل ٹھکرادیب، ڈراما نگارکرناٹک4/اپریل
14اعجاز قریشیصحافیحیدرآباد20/اپریل
15تسنیم انصاری برہان پوریشاعربرہان پور30/اپریل
16فاطمہ عالم علینثرنگارحیدرآباد4/مئی
17رشید انصاریصحافیحیدرآباد5/مئی
18احمد عثمانیادیب، صحافیمالیگاؤں9/مئی
19ہارون بی۔اےادیب، صحافیمالیگاؤں10/مئی
20حسن عباس فطرتادیب، صحافی، عالم دینپونے21/مئی
21مجتبیٰ حسینمزاح نگارحیدرآباد27/مئی
22پروفیسر ولی اختر ندویتدریسدہلی9/جون
23گلزار دہلویشاعردہلی12/جون
24اختر جمالشاعربھیونڈی26/جون
25کبیر اجملشاعربنارس28/جون
26اکرام باگافسانہ نگاربیدر2/جولائی
27فراغ روہویشاعرکولکاتا13/جولائی
28خورشید ہاشمیصحافیبہار13/جولائی
29رزاق اثرشاعر، ادیبگلبرگہ17/جولائی
30اسلم بقائی امروہویشاعرامروہہ17/جولائی
31سردار انورشاعرسہارنپور19/جولائی
32کبیر احمد شکیلشاعرنظام آباد20/جولائی
33پروفیسر فیضان اللہ فاروقیادیب و محققدہلی21/جولائی
34شمس جالنویشاعرجالنہ21/جولائی
35نصرت ظہیرادیبسہارنپور22/جولائی
36کریم رضا مونگیریصحافیمغربی بنگال25/جولائی
37متین عمادیشاعرپٹنہ27/جولائی
38ڈاکٹر ضیاء الرحمن اعظمیاسلامی اسکالر، محققاعظم گڑھ / سعودی عرب30/جولائی
39ڈاکٹر ارمان نجمیشاعرپٹنہ30/جولائی
40مولانا مقیم فیضیاسلامی اسکالر، ادیبممبئی2/اگست
41پروفیسر افصح ظفرادیب و ناقدگیا3/اگست
42سعدیہ دہلویصحافی، مدیردہلی5/اگست
43راحت اندوریشاعراندور11/اگست
44پروفیسر سید فضل امام رضویادیب، ناقدلکھنؤ13/اگست
45ڈاکٹر اشرف جہاںافسانہ نگار ، تدریسپٹنہ18/اگست
46مرتضی ساحل تسلیمیشاعر، ادیب، صحافیرامپور21/اگست
47اشوک ساحلشاعرمظفرنگر24/اگست
48ڈاکٹر عبدالقادر شمسصحافیدہلی25/اگست
49حکیم اجمل خاںسرپرست 'مجلہ اہلحدیث'میوات، ہریانہ7/ستمبر
50پروفیسر شاداب رضیتدریسبھاگل پور13/ستمبر
51پروفیسر یسین مظہر صدیقیاسکالر، مورخعلی گڑھ15/ستمبر
52نشتر امروہویشاعرامروہہ16/ستمبر
53سید شاہ حبیب الدین قادریمدیر ماہنامہ تلنگانہحیدرآباد22/ستمبر
54اشفاق رہبرشاعرکڈپہ25/ستمبر
55عبدالغفار راہیشاعرناندیڑ3/اکتوبر
56اعظم اثرشاعر، ادیبگلبرگہ8/اکتوبر
57مظفر حنفیشاعر، ادیبدہلی10/اکتوبر
58شکیل انوار صدیقیادب اطفالمرادآباد15/اکتوبر
59ساحر شیویشاعرممبئی/انگلینڈ17/اکتوبر
60ڈاکٹر مینا نقویشاعرہمرادآباد15/نومبر
61ڈاکٹر وحید انجمشاعر، ادیبکلبرگی25/نومبر
62اعجاز مصورشاعر، ادیب، مصورگلبرگہ26/نومبر
63میر ابراہیم علی حامیشاعرحیدرآباد29/نومبر
64مختار شمیمادیب، محقق، ناقدمدھیہ پردیش2/دسمبر
65ڈاکٹر حنیف ترینشاعر، ادیبسری نگر3/دسمبر
66رہبر جونپوریشاعرلکھنؤ3/دسمبر
67خواجہ محمد عارف الدینتعلیم و تدریسحیدرآباد7/دسمبر
68فاروق راہبافسانہ نگاربہار21/دسمبر
69رحیم حیدرصحافیحیدرآباد23/دسمبر
70شمس الرحمن فاروقیشاعر، ادیب، ناقدالہ آباد25/دسمبر
71عرش صہبائیشاعرجموں و کشمیر25/دسمبر
72حسن چشتیشاعر و نثرنگارحیدرآباد/شکاگو25/دسمبر
73کمال جائسیشاعر / ناظم مشاعرہممبئی27/دسمبر
74پروفیسر ظفر احمد صدیقیدرس و تدریس، محققعلی گڑھ29/دسمبر
75پروفیسر فاران شکوہ یزدانیتدریسدربھنگہ30/دسمبر


GoogleDrive Download link:

Noted Urdu writers and poets who passed away in 2020.

1 تبصرہ: