کچرا گھر - محی الدین نواب کے دو ناولٹ - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-12-14

کچرا گھر - محی الدین نواب کے دو ناولٹ - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Kachra-Ghar_Mohiuddin-Nawab
محی الدین نواب (پ: 4/ستمبر 1930 ، کھڑگ پور، مغربی بنگال - م: 6/فروری 2016 ، کراچی)
اردو دنیا کے بےمثال اور مقبول عام ادیب و افسانہ/ناول نگار تھے۔ وہ اپنے ارد ارد گرد کے ماحول اور انسانی اعمال نیز پیچیدہ بشری نفسیات سے اپنی کہانیوں کی زمین تیار کرتے تھے، بلکہ انھوں نے اپنے کئی ناولوں کی بنیاد حقیقی واقعات پر رکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ناول حقیقت کے عکاس اور واقعیت سے بالکل قریب تر ہیں۔ نواب صاحب کے دو دلچسپ ناولٹ 'کچرا گھر' اور 'سپنے سب اپنے' کا ایک مجموعہ بعنوان "کچرا گھر" تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
تقریباً پونے تین سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 10 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

ڈاکٹر وسیم المحمدی نواب صاحب کی تخلیقات کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے ایک تاثراتی مضمون میں لکھتے ہیں
محی الدین نواب نے سیاسی سماجی تاریخی تمام موضوعات پر قلم اٹھایا ہے، اور خوب لکھا ہے، معاشرتی موضوعات پر تو اس خوبی اور دقت سے لکھا ہے کہ انھیں جراح ِمعاشرہ کا لقب ملا، مختلف قسم کے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنا، قاری کی توجہ کو ان کی طرف مبذول کرانا، اور کمزور وناتواں طبقوں پر ہورہے ظلم وبربریت کے خلاف بہت خوبصورت انداز میں آواز بلند کرنا یہ نواب صاحب کی بہت بڑی خصوصیت ہے۔
یوں تو اجتماعی مسائل اور زندگی کے پیچیدہ امور واحوال پر لکھنے میں نواب صاحب بے مثال ہیں ، مگر عشق ومحبت پر جس دقت اور خوبصورتی سے لکھتے ہوئے انھوں نے اس باب میں پیچیدہ انسانی نفسیات کو اجاگر کیا ہے اسے الفاظ میں نہیں بیان کیا جا سکتا،صرف پڑھ کر محسوس کیا جاسکتا ہے!

محی الدین نواب اپنی کہانیوں کی زمین اپنے ارد ارد گرد کے ماحول اور انسانی اعمال نیز پیچیدہ بشری نفسیات سے تیار کرتے تھے، بلکہ انھوں نے اپنے کئی ناولوں کی بنیاد حقیقی واقعات پر رکھی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ان کے ناول حقیقت کی عکاس، اور واقعیت سے بالکل قریب تر ہیں ۔

محی الدین نواب نے چھوٹی بڑی اور متوسط ہر حجم کے ناولیں لکھیں ہیں ، مختصر اتنے کہ بیس سے تیس صفحات میں ختم ہو جائیں ، اور طویل اتنے کہ ہزاروں صفحات پر محیط ہوں ، مگر واقعیت اور حقیقت کی عکاسی ہر جگہ موجود ہے، اور اسی حقیقت پسندی نے نواب صاحب کو مجبور کیا کہ وہ کہانیوں کا پلاٹ تیار کرتے وقت قارى کے منشا سے زیادہ واقعیت کی رعایت کرتے ہیں ، اور ان کی کہانیوں کا آغاز وانجام عین واقعیت کے مطابق ہوتا ہے چاہے وہ قارى کے مزاج ورغبت سے میل کھائے یا نہ کھائے، بلکہ بسا اوقات نتیجہ قارى کی خواہش کے بالکل الٹا نکلتا ہے، اور کہانی کا انجام قارى کی چاہت کے برعکس ہوتا ہے، جس کی وجہ سے بعض سادہ لوح قارئین کا مزاج مکدر ہو جاتا ہے، مگر یہ نواب صاحب کی بہت بڑی خصوصیت ہےکہ ان کے یہاں واقعیت و حقیقت پسندی ہی اہم اور محوری نقطہ ہے، چاہے وہ قارى کی خواہش سے موافقت کرے یا اس کے برعکس ہو۔ اور نواب صاحب کے کئی ایسے ناول ہیں جن کا خاتمہ بالکل قاری کی خواہش کے برعکس ہوا ہے، مگر وہ واقعیت کی سچی تعبیر ہیں ۔

نواب صاحب کی یہ کتب بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے:
شعلوں کی سیج - محی الدین نواب - 5 کہانیوں کا مجموعہ - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
نیک نام - محی الدین نواب کی 6 کہانیوں کا مجموعہ - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

***
نام کتاب: کچرا گھر (دو ناولٹ)
مصنف: محی الدین نواب
تعداد صفحات: 272
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 10 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Kachra-Ghar_Mohiuddin-Nawab.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:


Kachra Ghar, a collection of 2 novelletes by Mohiuddin Nawab, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں