محی الدین نواب - 5 کہانیوں کا مجموعہ - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-06-11

محی الدین نواب - 5 کہانیوں کا مجموعہ - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

mohiuddin-nawab-5-stories-pdf
محی الدین نواب (پیدائش: 4/ستمبر 1930 ، کھڑگ پور، مغربی بنگال) اردو دنیا کے عظیم اور بےمثال ادیب و افسانہ/ناول نگار تھے جن کا انتقال 6/فروری 2016 کو کراچی میں ہوا۔ ان کی بین الاقوامی شہرت کا بنیادی سبب ٹیلی پیتھی کے مرکزی خیال پر مبنی "دیوتا" نامی طویل اردو سلسلہ وار کہانی ہے جس کا آغاز سن 1976 سے ہوا تھا اور جو نواب صاحب کے انتقال تک جاری رہا۔
نواب صاحب کی پانچ عدد منتخب کہانیوں کا ایک مجموعہ "شعلوں کی سیج" تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
تقریباً پونے دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 13 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

محی الدین نواب اپنے ایک انٹرویو میں کہتے ہیں :
قلم سنبھالنے کی وجہ ایک تو بنگالی خون تھا۔ بنگال بڑا فن پرور علاقہ ہے۔ بنگالی نسل بڑی ذہین اور آرٹ کی عاشق ہے۔ دوسری وجہ ہمارے آباء میں فن ایک میراث تھا۔ تیسری وجہ ادب سے میری دل چسپی تھی۔ میں کئی زبانیں جانتا ہوں۔ اُردو میں نے گھر سے سیکھی، فارسی اور عربی مسجد سے، پھر سکول گیا تو ہندی اور انگریزی سے آشنا ہوا۔ تقسیمِ ہند کے بعد خالص بنگالی علاقے میں جا کر بنگلا بھاشا بھی سیکھی۔ یوں میں بھانت بھانت کا ادب پڑھتا رہا۔ کرشن چندر، منٹو، پریم چند اور اگاتھا کرسٹی پھر… ٹیگور، قاسمی، اقبال اور غالب۔۔۔ تب عمر خیام، ایچ جی ویلز اور اوہنری۔ ادب نے مجھے لکھنے کی طرف راغب کیا۔​
کمرشل ادب اورکلاسیکل، یہ بحث موجود رہنے دیں مگر ادب کو آگے بڑھنے دیں، اس ادب کو جو زندگی کا غماز ہے۔ ادب پر درجات کا پہرا نہ بٹھائیں۔ میرا کمرشل ادب ہزاروں کے کلاسیکل ادب سے کہیں بڑھ کر کلاسیکل ادب ہوتا ہے الحمدللہ! ورنہ ایک قسط کے ۵۰ ہزار روپے کون ادا کرتا؟ میرا ناول ’’اندھیر نگری‘‘ بڑے لوگوں کے لیے ناقابل برداشت تھا۔ مجھے اس پر روکا گیا۔ اس کمرشل کا ہی کارنامہ تھا کہ لوگ محی الدین نواب سے زیادہ فرہاد علی تیمور سے آشنا ہو گئے۔میں نے یہ داستان اُٹھا کر روٹی بنا ڈالی تھی۔ لوگ روٹی کے ساتھ ساتھ اسے بھی مانگتے تھے۔ ہزاروں افراد نے ہر سال خطوط لکھے کہ فرہاد کا پتا بتاؤ۔ فون آتے تھے کہ فرہاد دفتر کب آتا ہے؟ اسے رشتے بھی آتے تھے۔​

ڈاکٹر وسیم المحمدی نواب صاحب کی تخلیقات کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے ایک تاثراتی مضمون میں لکھتے ہیں:
نواب صاحب کے ناول اردو ادب کی شاہکار ہیں ، جو اپنى گوناگوں خصوصیات کی وجہ سے اردو ادب میں بہت بلند مقام ومرتبہ رکھتے ہیں ، اور زبان کی مہارت، مضمون میں صداقت، اور با مقصدر تحریر ان کا خاصہ ہے، تعمیرى پہلو ان کی تحریر میں غالب ہے، اور ان کی تشبیہات اوراستعارے، نیز حقائق زندگی کے مختلف پہلؤوں پر کیے گئے ان کے تبصرے ان کے ناولوں کو ممتاز ترین اوردیگر ناول نگاروں سے انھیں بالکل الگ کردیتے ہیں ۔
مگر کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہوتا، نواب صاحب کى تحریروں میں کچھ خامیاں بھی ہیں ، البتہ یہ خامیاں ان کی خوبیوں کے مقابلے میں بہت کم ہیں ۔
ان خامیوں میں ایک چیز ان کی تحریروں میں عشق ومحبت کا غلبہ اور بسااوقات نامناسب حد تک فراوانی ہے، اور موضوع کچھ بھی ہو جب تک عشق ومحبت سے ان کی کہانی رنگین نہ ہوجائےقلم کی سیاہی ختم نہیں ہوتی، او ر بات کہیں سے بھی شروع ہو وہاں تک پہنچ ہی جاتی ہے۔
سی طرح نواب صاحب کے یہاں دینی پہلو بھی خوب ملتا ہے، اللہ تعالى سے لگاؤ، اس سے قربت ومحبت، اس سے حاجت روائی اور مشکل کشائی، یہ چیزیں بھی ان کے ناولوں میں جابجا ہیں ، مگر یہاں وہ بسا اوقات اسلام کی خوبصورت وپاک شبیہ کو شرک وبدعات کی قباحت و نجاست سے آلودہ کر دیتے ہیں ۔
ایک افسوسناک اور ناقابل قبول چیز نواب صاحب کا ہمارے وطن عزیز ہندوستان کے تئیں منفی رویہ ہے جو ان کے بعض سیاسی ناولوں میں نظر آتا ہے۔ جب دو بھائیوں میں جھگڑا ہو جائے، یا دو پڑوسیوں میں اختلاف ہوجائے، تو ایسی باتیں کی جاتی ہیں جن سے دونوں کے دل مل جائیں ، اختلاف رفع ہو، اور وہ باہم پیار ومحبت کے گیت گانے لگیں۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ نواب صاحب جیسا لطیف احساس رکھنے والا، اور اپنے ناولوں کو پیار ومحبت کی خوشبوؤں سے معطر کرنے والا شخص بھی اس طرح کی بات کرے، آخر ہندوستان ان کا بھی آبائی وطن ہے، اور اسی کی خمیر سے ان کی شخصیت کی بنا پڑی ہے!

یہ بھی پڑھیے:
محی الدین نواب کہتے ہیں - حامد مشہود
محى الدین نواب ایک بے مثال ادیب، ایک عظیم ناول نگار - ڈاکٹر وسیم المحمدی
تذکرہ : نامور مصنف " محی الدین نواب " کا ۔۔۔

***
نام کتاب: شعلوں کی سیج (5 منتخب کہانیاں)
مصنف: محی الدین نواب
تعداد صفحات: 182
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 13 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Mohiuddin-Nawab-5-Stories.pdf

Direct Download link:

شعلوں کی سیج - از: محی الدین نواب :: فہرست کہانیاں
نمبر شمارجملہ صفحاتعنوانصفحہ نمبر
126شعلوں کی سیج3
250مراجعت30
331شب گزیدہ81
427خاندانی113
541کاروبارِ اجل141

Sholon ki Sej, a collection of 5 Urdu short stories by Mohiuddin Nawab, pdf download.

1 تبصرہ:

  1. لاجواب کہانیوں، دل کو موہ لینے، تھکاوٹ کو دور کردینے والی تحریروں کے شہنشاہ ہیں نواب صاحب

    جواب دیںحذف کریں