چچا چھکن از امتیاز علی تاج - مزاحیہ کہانیاں - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-12-07

چچا چھکن از امتیاز علی تاج - مزاحیہ کہانیاں - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

chacha-chhakkan
امتیاز علی تاج (پ: 13/اکتوبر 1900 ، م: 18/اپریل 1970)
اردو دنیا کے ایسے معروف مصنف اور ڈراما نگار رہے ہیں جن کا محض 22 برس کی عمر میں تحریر کردہ ڈراما "انار کلی" اردو ڈراما کی تاریخ میں نہ صرف سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ اسی تخلیق نے انہیں اردو ادب میں لازوال مقام کا حامل بنایا ہے۔ تاج کا تخلیق کردہ لازوال کردار 'چچا چکھن' بھی اردو ادب کا بہت حد تک مکمل ترین مزاحیہ کردار ہے جس کے سہارے انہوں نے کئی مزاحیہ کہانیاں تحریر کیں۔
چچا چکھن پر مبنی دس دلچسپ کہانیوں کو امتیاز علی تاج نے 1965ء میں کتابی شکل میں شائع کیا تھا۔ یہی کتاب طنز و مزاح میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کی خدمت میں تعمیرنیوز کی جانب سے پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش ہے۔ تقریباً سوا سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 6 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

وزیرآغا لکھتے ہیں ۔۔۔
چچا چھکّن میں ہم پہلی بار اپنے ادب کے صحیح ترین مزاحیہ کردار سے متعارف ہوئے ہیں کہ یہاں لفظی بازی گری، عملی مذاق اور مضحکہ خیز حلیے کے بجائے صرف فطری ناہمواریوں سے مضحکہ خیز واقعات کو تحریک ملی ہے۔

امتیاز علی تاج کے والد مولوی سید ممتاز علی دیوبند ضلع سہارنپور کے رہنے والے تھے جو خود بھی ایک بلند پایہ مصنف اور مجلہ 'حقوق نسواں' کے بانی مدیر تھے۔ تاج کی والدہ محمدی بیگم بھی مضمون نگار تھیں۔ اور معروف افسانہ نگار حجاب امتیاز علی، تاج کی اہلیہ تھیں۔
مشرف عالم ذوقی نے امتیاز علی تاج پر تحریر کردہ اپنے ایک مضمون "امتیاز علی تاج : مت سہل ہمیں جانو" میں دونوں میاں بیوی کی رفاقت کا خاکہ اڑاتے ہوئے لکھا ہے ۔۔۔۔
کالج میں پنہچا ، تو امتیاز علی تاج کے ڈرامے پڑھنے کا بھی اتفاق ہوا۔ اور یہ بھی معلوم ہوا کہ ان کی شادی حجاب امتیاز علی سے ہوئی ہے۔۔ میں خوب ہنسا۔۔ بھلا گھر میں ان دونوں کے مابین کیا مکالمے ہوتے ہوں گے۔۔ ایک مشرق تو دوسرا مغرب۔۔
امتیاز علی تاج نے پوچھا: بانو ، چائے بن گئی ؟
حجاب نے جواب دیا:
"وہ بچھڑے ہوئے وقت کی ایک بہت پرانی مگر بہت ہی اداس اور المناک رات تھی جس کی سیاہی، جس کی خاموشی اور جس کی اداسی آج بھی، آج اتنے سالوں بعد بھی میری روح کو آمادہ گریہ کر رہی ہے اور قلب پر ایک عجیب کیفیت طاری کر دیتی ہے"۔
"بانو ، چائے بنی؟"
حجاب خیالوں میں گم۔۔۔۔
"مصور لبریزی کا وطن واپس آنا، دشت کی باس میں مجادلہ عشق، سیاح زرنور شرق سے نیلی نیلی گھٹائیں اٹھ رہی تھی۔۔۔ شمشاد کا درخت۔۔خاتون روحی۔۔ زوناش قہوہ براہ کرم"۔۔
"قہوہ نہیں چائے بانو"۔۔
"بڑھا بھی دیتے ہیں کچھ زیب داستاں کے لیے"۔۔ حجاب اپنے ہی خیالوں میں غلطاں و پیچاں۔۔
"طبی مشیر بوڑھے ڈاکٹر گار نے آپ کو کسی ایسے شہر میں تبدیلئ آب و ہوا کے لیے جانے کی رائے دی ہے۔۔ جو سمندر کے کنارے آباد ہو۔ زوناش سہمی ہوئی تھی۔۔ سمندری نیلے رنگ کا ڈریسنگ گون کندھے پر ڈال کر لباس نکالنےکے لیے الماری کی طرف گئی۔ دفعتاً باغ کی راہ سے باورچی خانے کی طرف سے زوناش کے زور سے رونے کی آواز آئی"۔۔
"۔۔۔ سمجھ گیا۔۔ اب چائے نہیں ملے گی۔۔"


***
نام کتاب: چچا چھکن (مزاحیہ کہانیاں)
از: امتیاز علی تاج
تعداد صفحات: 130
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 6 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Chacha Chhakkan by Imtiyaz Ali Taj.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:


چچا چھکن - مزاحیہ کہانیاں از امتیاز علی تاج :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1چچا چھکن نے تصویر ٹانگی9
2چچا چھکن نوچندی دیکھنے چلے15
3چچا چھکن نے دھوبن کو کپڑے دئے25
4چچا چھکن نے ایک بات سنی34
5چچا چھکن نے تیمارداری کی50
6چچا چھکن نے ایک خط لکھا62
7چچا چھکن جھگڑا چکایا74
8چچا چھکن نے ردی نکالی92
9جس روز چچا چھکن کی عینک کھو گئی تھی104
10چچا چھکن نے سب کے لیے کیلے خریدے118


Chacha Chhakkan, Humorous stories by Imtiyaz Ali Taj, pdf download.

3 تبصرے: