اردو دنیا کی مشہور شخصیت رہے ہیں جن کا آج دہلی میں بعمر 84 سال انتقال ہو گیا۔ ممتاز افسانہ نگار، مترجم، شاعر اور نقاد کی حیثیت سے معروف مظفر حنفی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی۔اے کے بعد بھوپال یونیورسٹی سے ایم۔اے، ایل۔ایل۔بی اور پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگریاں حاصل کی تھیں۔ 1976ء میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو میں ریڈر کی حیثیت سے تدریس کا فریضہ انجام دیا پھر 1989 میں کلکتہ یونیورسٹی کے باوقار عہدہ "اقبال چیئر" پر پروفیسر کی حیثیت سے فائز ہوئے۔ تیس سے زائد کتب انہوں نے تصنیف کی ہیں۔ ان کی مجموعی خدمات کے اعتراف میں مغربی بنگال اردو اکادمی نے انہیں کل ہند "پرویز شاہدی ایوارڈ" اور غالب انسٹی ٹیوٹ (دہلی) نے کل ہند فخرالدین علی احمد "غالب ایوارڈ" برائے تحقیق و تنقید سے نوازا تھا۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستی اردو اکادمیوں کے انعامات سے بھی وہ سرفراز کیے گئے۔
سنہ 1967 میں ان کے افسانوں کا اولین مجموعہ بعنوان "اینٹ کا جواب" شائع ہوا تھا۔ اکیس (21) عدد افسانوں پر مشتمل یہ مجموعہ تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈھائی سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 8 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
زیرنظر کتاب کے پیش لفظ میں فراق گورکھپوری لکھتے ہیں ۔۔۔مظفر حنفی کے یہ افسانے اردو کے کئی اچھے رسالوں میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ ان افسانوں کو ہزار ہا شائقینِ ادب کی مقبولیت حاصل ہو چکی ہے۔
مظفر حنفی ہمارے نئے افسانہ نگاروں میں ایک ہونہار ادیب ہیں۔ یہ ان کا پہلا مجموعہ ہے۔ ان کے افسانوں میں زندگی کے کئی پہلوؤں کی عکاسی ہے۔ بیان نہایت سلجھا ہوا ہے۔ ان میں نیا پن ہے۔ ان کا انداز دلکش ہے، مکالمے فطری ہیں اور پلاٹ میں جدت ہے۔ پڑھنے والوں کو یہ افسانے کہیں سے گراں نہیں گزریں گے۔ ان افسانوں سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ اگر نوجوان مصنف نے اپنی کوششیں جاری رکھیں تو وہ ترقی کی نئی منزلیں کامیابی سے طے کرتے جائیں گے۔
روشن خیال شائقینِ ادب اس مجموعے کی خوبیوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بحیثیت مجموعی ہمارے قومی شعور کی نئی بیداری اور ہمارے ادب کی نئی رنگا رنگی کا تصور کر کے اپنے ذوقِ ادب کی تربیت کریں۔
- فراق گورکھپوری
الہ آباد یونیورسٹی (15/جولائی 1967ء)
نامور افسانہ نگار کرشن چندر نے مظفر حنفی کے افسانوں کے اس مجموعہ کے پس ورق پر لکھا ہے ۔۔۔مظفر حنفی شعر بھی کہتے ہیں فسانہ بھی۔ دونوں کا انداز بیان الگ الگ رکھتے ہیں، فسانے کو شعر اور شعر کو فسانہ نہیں بناتے۔۔۔ اس لیے نہیں کہہ سکتے کہ میدان آخر شاعری کے ہاتھ رہے گا یا فسانے کے؟
وہ نوجوان ہیں، نو واردانِ فن میں سے ہیں ۔۔۔ دشتِ پیمائی ان کا حق ہے، یہ قافلہ نو بہار جہاں جا کے رکے گا وہی اس کی منزل ہے۔
- کرشن چندر (18/جولائی/1967ء)
***
نام کتاب: اینٹ کا جواب (افسانے)
مصنف: مظفر حنفی
تعداد صفحات: 241
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 11 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Eint ka jawab - Short stories by Muzaffar Hanfi.pdf
اینٹ کا جواب - افسانے از مظفر حنفی :: فہرست | ||
---|---|---|
نمبر شمار | عنوان | صفحہ نمبر |
الف | پیش لفظ (از: فراق گورکھپوری) | . |
1 | مولانا منے | . |
2 | غبار آئینہ دل | . |
3 | دل کے آئینہ میں ہے | . |
4 | موڑ | . |
5 | سنگدل | . |
6 | کہتے ہیں جس کو عشق | . |
7 | ڈائرکٹر بولا کٹ | . |
8 | ہم شریف ہیں | . |
9 | بجیا تم کیوں روتی ہو؟ | . |
10 | ایمان کی بات | . |
11 | مہمان | . |
12 | اینٹ کا جواب | . |
13 | دل خانہ | . |
14 | منت کی چادریں | . |
15 | دو ٹکے کا آدمی | . |
16 | کتے | . |
17 | مس فلاں - مسٹر فلاں | . |
18 | اندر سے چھوٹا | . |
19 | عشق پر زور ۔۔۔ | . |
20 | وہ لوگ | . |
21 | نقشِ فریادی | . |
Eint ka jawab, urdu short stories by Muzaffar Hanfi, pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں