دریائے لطافت - اردو لسانیات از انشاء اللہ خاں انشاء - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-09-15

دریائے لطافت - اردو لسانیات از انشاء اللہ خاں انشاء - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ


دریائے لطافت
سید انشاء اللہ خان انشاء (پیدائش: دسمبر 1752ء— وفات: 19 مئی 1817ء)
کی اردو قواعد پر تحریر کردہ انتہائی اہم بلکہ بنیادی کتاب ہے جس میں صرف نحو، منطق، عروض قافیہ، معانی و بیان سب کو موضوع بنایا گیا ہے۔ یہ کتاب 1916ء میں فارسی زبان میں مولوی عبدالحق نے اپنے دیباچہ کے ساتھ شائع کی تھی۔ اسی فارسی کتاب کا اردو ترجمہ عبدالرؤف عروج نے کیا اور یہ اردو ترجمہ 1962 میں کراچی سے شائع ہوا۔
اردو ادب کے طلبا و محققین کے لیے تعمیرنیوز کی جانب سے یہ کتاب پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 5 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

مولوی عبدالحق نے کتاب کے دیباچہ میں لکھا تھا ۔۔۔
سید انشاء اللہ خاں انشا کی سب سے بڑی، یادگار اور قابل قدر تصنیف "دریائے لطافت" ہے جس میں اردو صرف و نحو، منطق، عروض و قافیہ، معانی و بیان وغیرہ کا ذکر ہے۔ اگرچہ اس سے قبل بعض اہل یورپ نے متعدد کتابیں اردو قواعد پر لکھی تھیں، لیکن یہ پہلی کتاب ہے جو ایک ہندی اہل زبان نے اردو صرف و نحو پر لکھی ہے اور حق یہ ہے کہ عجیب جامع اور بےمثل کتاب ہے۔ اردو زبان کے قواعد، محاورات اور روزمرہ کے متعلق اس سے پہلے کوئی ایسی مستند اور محققانہ کتاب نہیں لکھی گئی تھی اور عجیب بات یہ ہے کہ اس کے بعد بھی کوئی کتاب اس پایہ کی نہیں لکھی گئی۔ جو لوگ اردو زبان کا محققانہ مطالعہ کرنا چاہتے ہیں یا اس کی صرف و نحو یا لغت پر کوئی محققانہ تالیف کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے اس کا مطالعہ ضروری ہی نہیں بلکہ ناگزیر ہے۔

کتاب کے مضامین کی فہرست:
اردو کیا ہے، حروف تہجی، مختلف قرقے اور محلے، فصاحت، بعض خواص (لہجہ اور بولیاں)، فصیح، عورتوں کی زبان، کچھ اور (اردو اور دہلوی، لکھنؤ)، روزمرہ اور محاورے، رنگین اور ریختی، حرف آخر (اختتامیہ از مترجم عبدالرؤف عروج)

***
نام کتاب: دریائے لطافت (اردو لسانیات)
مصنف: انشاء اللہ خاں انشاء
تعداد صفحات: 160
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Darya-e-Latafat.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

Darya-e-Latafat, Urdu Lisaniyaat Essays by Insha Allah Khan Insha, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں