مولوی قطب الدین احمد صاحب المخاطب بہ قطب یار جنگ نے علیگڑھ کالج میں انگریزی تعلیم پائی اور الہ آباد یونیورسٹی سے 21 سال (1894ء) کی عمر میں گریجویشن کیا۔ انہیں تعلیم کے ساتھ اسپورٹس اور شکار کا شوق بھی تھا۔ اسی شکار کے شوق کے سبب دوران تعلیم کالج ہی میں سرسید کی خاص اجازت سے متعدد کتے اپنے ساتھ رکھا کرتے تھے۔ بعد از تعلیم ریاست حیدرآباد میں انہیں فوجی ملازمت حاصل ہوئی۔ پھر ریاست حیدرآباد کے دیگر محکمہ جات میں ان کا تقرر ہوتا رہا۔ ضلع آصف آباد پر بحیثیت اول تعلقدار ان کی تعیناتی ہونے پر انہوں نے مشہور رپورٹ "اصلاحات ضلع عادل آباد" مرتب فرمائی تھی جس کے بعد سررشتہ ترقیات عامہ کا قیام ہوا۔ جس زمانہ میں موسیٰ ندی کی طغیانی ہوئی تھی، اسی دور میں قطب الدین صاحب اسپیشل مجسٹریٹ مقرر کیے گئے تھے۔
ان کے کتب خانے میں گھوڑوں، مرغوں، کتوں اور شکار و بندوق کے متعلق بےشمار کتابیں موجود تھیں۔ ایک طرف سیدھے سادے جفاکش سپاہی تھے تو دوسری طرف ایسے عالم بھی جنہیں شعر و سخن سے دلچسپی تھی۔ اپنے فرزند سراج الدین احمد کی خواہش پر آخری عمر میں یہ کتاب لکھنی شروع کی مگر اس کی تکمیل کے بعد اپنی حیات میں اسے شائع نہ کروا سکے۔
1932ء میں ان کے انتقال کے بعد ان کے فرزند سراج الدین احمد نے یہ کتاب شائع کروائی تھی۔
اردو زبان میں غالباً یہ ایسی پہلی کتاب ہے جس میں شکار کے فن سے متعلق صحیح اور مستند معلومات کا ذخیرہ محفوظ کیا گیا ہے۔
تعمیرنیوز کے ذریعے یہ دلچسپ، اہم اور تاریخی دستاویز پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ساڑھے آٹھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 46 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
یہ بھی پڑھیے ۔۔۔
شکار بیتی - شکاریات پر 8 کہانیاں - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
شکاریات کے موضوع پر اردو کہانیوں کا بلاگ
***
نام کتاب: شکار - شکاریات پر نواب قطب یار جنگ کی ایک اہم کتاب
تصنیف: نواب قطب یار جنگ
تعداد صفحات: 827
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 46 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Shikaar_Nawab-Qutb-Yar-Jung.pdf
فہرست مضامین | ||
---|---|---|
نمبر شمار | عنوان | صفحہ نمبر |
1 | انتساب | 4 |
2 | فہرست مضامین | 5 |
3 | مختصر حالات زندگی نواب قطب یار جنگ مرحوم | 8 |
4 | قطعہ | 24 |
5 | صحت نامہ | 26 |
6 | دیباچہ | 31 |
7 | باب نشانہ اندازی | 43 |
8 | باب اول | 115 |
9 | بگ گیم | 154 |
10 | حصۂ دوم | 331 |
11 | باب اول : شیر کا بچپن | 402 |
12 | باب دوم : شیر کی جوانی | 431 |
13 | باب سوم : شیر کا بڑھاپا | 511 |
14 | شیر کو شکار کرنے کے طریقے | 541 |
15 | بور بچہ یا تیندوا یا گلدار | 653 |
16 | سور | 760 |
17 | گوری گائے یا بائسن | 779 |
18 | جنگلی بھینسا یا وائلڈ بفلو | 793 |
19 | ہاتھی اور گینڈا | 802 |
20 | شیر ببر | 819 |
Shikaar, book on shikaariyaat in Urdu, pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں