ممتاز صحافی اطہر علی ہاشمی کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-08-06

ممتاز صحافی اطہر علی ہاشمی کا انتقال

Athar ali Hashmi
شعبہ صحافت سے تقریباً 44 برسوں سے وابستہ ممتاز صحافی اور روزنامہ جسارت (پاکستان) کے ایڈیٹر انچیف اطہر علی ہاشمی کراچی میں انتقال کر گئے۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور بیوہ ہیں۔
ان کی عمر 74 برس تھی، آج بروز جمعرات 6/اگست صبح فجر کے وقت نیند کی حالت میں وہ اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔ اطہر ہاشمی کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے حماد علی ہاشمی نے ان کے ہی فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی۔

اطہر علی ہاشمی کو نہ صرف اردو زبان و بیان پر مضبوط گرفت حاصل تھی بلکہ وہ عربی، فارسی، ہندی اور سنسکرت زبانوں پر بھی عبور رکھتے تھے۔
زبان کی اصلاح کےحوالے سے ان کا ہفتہ وار کالم بعنوان ''خبر ليجيے زباں بگڑی '' اردو کے عالمی منظرنامے پر بےانتہا مقبول تھا۔ ان کے کالم مختلف ممالک کےاخبارات شائع ہوتے رہے ہیں۔
وہ جدہ سے شائع ہونے والے پہلے اردو اخبار "اردو نیوز" کے بانیوں میں بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ وہ روزنامہ "امت" کے ڈپٹی ایڈیٹر انچیف بھی بنے، اور روزنامہ "جنگ" (لندن) سے بھی وابستہ رہے۔

مولانا عبدالمتین منیری اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:جنوری 2015ء سے آپ کے کالم ((خبر لیجے زباں بگڑی))  پر نظر پڑنے لگی، یہ ہمیں اتنا پسند آیا جتنا کسی زمانے میں مشفق خواجہ کا کالم سخن در سخن پسند آیا کرتا تھا،اور جس کا انتظار ہوا کرتا تھا،دونوں کا موضوع الگ تھا، لیکن بے ساختگی اور بانکپن میں مماثلت ضرور تھی، یہ ہماری خوش قسمتی تھی کہ ہمیں سوشل میڈیا کا دور ملا،ایمیل گروپوں ، فیس بک اور واٹس اپ پر ہم نے ان کی پوسٹنگ شروع کردی، اور پابندی سے ترسیل کا یہ سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران ہم نے اس بات کا اہتمام کیا کہ قارئین کے تاثرات اور تبصروں کو جمع کرکے ہاشمی صاحب کو بھیجتے رہیں، ہاشمی صاحب ایمیل نہیں دیکھتے تھے، رابطہ کے لئے انہوں نے فرائیڈے اسپیشل کے جناب شکیل صاحب سے ملوادیا، جو موصولہ تبصروں کو ہاشمی صاحب تک پہنچاتے تھے۔ اس دوران فرائیڈے اسپیشل کی ویب سائٹس مشکلات سے دوچار رہی تو اہتمام سے اپنے دستیاب کالموں کی انپیج فائل بھجوادی۔ ان سے بات چیت کے بعد گزشتہ دو روز کے اندر ہم نے  آپ کو کالموں پر موصولہ چھ تبصرے واٹس اپ سے بھیج دئے تھے، لیکن ان کا جواب کیا آتا؟ آپ کے اس دنیا سے اٹھ جانے کی خبرنے دلوں کو مغموم کردیا، انا للہ والیہ راجعون۔

خبر لیجیے زباں بگڑی از اطہر علی ہاشمی :: فہرست
نمبر شمارعنوانربط
1گشت، مذکر یا مونثLink
2محاوروں کی دلچسپ کتابLink
3معیاد یا میعاد؟Link
4سیلابِ اشتیاق اور امیر خسروLink
5ہمی سوگئے،اچھا کیاLink
6زبان کی نزاکتیں، لطافتیںLink
7جس کا کام اسی کو سانجھےLink
8قوس وقزح کے رنگLink
9ٹڈی دل کا لشکرLink
10تار ۔ مذکر یا مونث؟Link
11زبان کی کساد بازاریLink
12بے ڑا - اٹھانا ممکن نہیںLink
13نقص امن نہیں نقض امنLink
14بمعہ اہل و عیال کے ساتھLink
15کھڑاووں کی تخریب کاریLink
16تبصَرہ یا تبصِرہLink
17قرنطینہ کہاں سے آیاLink
18کے حوالے سے - غلط ہےLink
19کِلکل یا کَل کَل؟Link
20بنات النعش کا ثریا سے عقد منسوخLink
21خاصا خاصّہLink
22سَیر، سیر اور سِیرLink
23پول کھلتی ہے یا کھلتا ہے؟Link
24خط و کتابت اور پتہLink
25یہ مشتری کون ہے؟Link
26خواجہ سرا کی وباLink
27بنگالی ’ج‘ کو ’ز ‘ سے بدل دیتے ہیںLink
28بھیڑ کا چھتہLink
29جنگل میں منگلLink
30خود مختیاریLink
31دلی کی عدالت بمقابلہ اردوLink
32نیا کٹّا کھولناLink
33ٹڈیوں کی کڑھائیLink
34پَل، پِل اور پُلLink
35سیاق و سباق سے ہٹ کرLink
36ہر ممالک لکھنا غلط ہےLink
37عربی کے تماشی کا تماشاLink
38بغیر حلوے کے پوریLink
39سہو کتابتLink
40خصم شوہر، یا دشمنLink
41چولہے پر چڑھی ہنڈیا، افروختہLink
42لغت ،مذکر یا مونث؟Link

Renown Urdu journalist and laureate Athar Ali Hashmi passes away

1 تبصرہ:

  1. عہد حاضر میں لسانی طہارت و پاکیزگی کے لیے اطہر علی ہاشمی کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ انھوں نے جس استقامت سے زبان و بیان کی درستی کے لیے قارئین کو متوجہ کیا، اس کی مثال اس مادی دور میں نہیں مل سکتی۔ اللّٰہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے بعد یہ شعبہ دیر تک ایسے لسانی مجاہد سے محروم رہے گا۔

    جواب دیںحذف کریں