میوزیکل چیر - افسانے از عبدالصمد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-07-19

میوزیکل چیر - افسانے از عبدالصمد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

musical-chair-abdus-samad

عبدالصمد (پیدائش: 18/جولائی 1952 ، نالندہ، بہار)
اردو کے معروف ادیب اور افسانہ و ناول نگار ہیں۔ معاصر افسانہ نگاروں میں انہوں نے اپنی ایک انفرادی پہچان قائم کی ہے، ان کا فن غم جاناں سے ہو کر غم دوراں پر محیط ہے۔ سنہ 2002 میں شائع ہوا ان کے افسانوں کا مجموعہ "میوزیکل چیز" پیش خدمت ہے۔ تیرہ عدد افسانوں پر مشتمل یہ مجموعہ تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 8 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

نوشاد منور عالی لکھتے ہیں۔۔۔
اردو فکشن نگاری میں عبدالصمد کی حیثیت صرف ایک فکشن نگار کی ہی نہیں بلکہ وہ اپنی نسل کے فکشن نگاروں کے سرخیل بھی ہیں۔ معاصر افسانہ نگاروں میں انہوں نے اپنی ایک انفرادی پہچان قائم کی ہے۔ اردو فکشن نگاری میں عبدالصمد کو یہ امتیازی وصف ان کی شخصیت کی بدولت ہاتھ نہیں آئی ہے بلکہ انہوں نے اپنی تخلیقیات میں جودت طبع کا ثبوت فراہم کیا ہے۔ عبدالصمد کا فن غم جاناں سے ہوکر غم دوراں پر محیط ہے۔
ان کے یہاں موضوعات کا تنوع ملتاہے،عصری حسیت کی تمازت، سیاست کے گلیاروں کی ریشہ دوانیاں،سماجی،اقتصادی،تہذیبی اورمعاشرتی مسائل کا بھرپور انعکاس ہوتا ہے۔
عبدالصمد کی خاص پہچان یہ ہے کہ انہوں نے اپنے آپ کو کسی ایک محدود دائرے میں مقید نہیں کیا ہے بلکہ وسعت خیالی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے فن پارے کو وسیع پیمانے پر رکھ کر پیش کیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے جدیدیت کے زیرے سایہ اپنے افسانوی سفرکا آغاز کیا ہے اور کچھ دیر ان پر بھی جدیدیت کا خمار طاری تھا مگر جلد ہی اس حصار سے باہر نکل آئے اور اپنے پیش رو افسانہ نگاروں کی طرف مراجعت کی مگر کلی طور پر نہیں بلکہ اسی حدتک جتنی ان کے فن کو جلابخشی کی ضرورت تھی انہوں نے ترقی پسندی اور جدیدیت کو محلول کر کے اپنا ایک مرکب تیار کیا جس میں ان کو کامیابی بھی ملی کیونکہ انہوں نے دونوں نظریات کی پیروی کرتے ہوئے انسانیت کے بنیادی ڈھانچے کو اہمیت دی بلکہ مشرقی اقدار حیات کے تحفظ کو اپنا ادبی فریضہ اور اپنے فن کو سرچشمہ بنایا۔ جس کی وجہ سے ان کے افسانوں میں ہی نہیں ان کے ناولوں میں بھی ان کے تخلیقی جوہر کی کارفرمائی نظر آتی ہے اور ساتھ ہی ان کے یہاں موضوعاتی تنوع پایا جاتا ہے۔

اسی افسانوی مجموعہ کے پس ورق پر عبدالصمد کے فن پر مشاہیر کی آراء ۔۔۔
احمد ندیم قاسمی
آپ کی کہانیوں میں جو سلیقہ اور بےساختگی ہے، اس سے میں بہت متاثر ہوں۔

مغنی تبسم
کیا غضب کی کہانی لکھتے ہیں، آپ کو پڑھ کر ضمیر الدین احمد کی یاد آ جاتی ہے۔ اعلیٰ فن پارہ ناقابلِ تشریح اور ناقابلِ تجزیہ ہوتا ہے۔ آپ کی کہانی زندہ جسم کی طرح سانس لیتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔

حامدی کاشمیری
آپ کے افسانے حقیقی سطح سے غیرمتوقع طور پر بلند ہو کر ماورائی جہت کی طرف سفر کرتے ہیں۔ یہ فنی شعور کی بالیدگی کی دلیل ہے۔

عتیق اللہ
آپ کا انفراد ہی آپ کو زندہ رکھنے کے لیے کافی نظر آتا ہے۔ آپ کے مسائل مختلف، آپ کا تصور مختلف، آپ کا تناظر مختلف۔۔۔ صحیح معنوں میں آپ ایک حقیقت پسند Realist ہیں۔ چیزوں کے سمجھنے کے لیے آپ جیسی نظر مطلوب ہے۔

بلراج کومل
آپ کا شمار اردو زبان کے اہم ترین فکشن لکھنے والوں میں ہوتا ہے۔ خوبی و مرتبہ کی جس منزل پر آپ ہیں، وہاں پہنچ کر فنکار بےنیازی کی حدود میں داخل ہو جاتا ہے۔ یہ میرا حرف ستائش نہیں، اظہارِ حقیقت ہے۔

حسین الحق
عبدالصمد کا اسلوب اس لحاظ سے قابلِ توجیہ ہے کہ شفاف بیانیہ ہونے کے باوجود ان کے ہاں لکا چھپی کا کھیل لگاتار جاری رہتا ہے۔ ان کے اسلوب کی مثال ایک ہمدرد اور پرسکون ندی سے دی جا سکتی ہے جس میں روانی تو ہے مگر مد و جزر کی کیفیت نہیں۔ ان کا اسلوبی بہاؤ دھیمے انداز میں بہت اطمینان سے جاری ہے۔ ان کے ہاں موضوعاتی طور پر جتنا تنوع ہے اور زندگی کے مختلف منطقوں کا وہ جس بےباکی سے جائزہ لیتے ہیں، اس ضمن میں وہ اپنے ہم عصروں کے درمیان بطور خاص قابل ذکر ہیں۔ زندگی، اس کے مسائل، پیچیدگیاں، اتار چڑھاؤ۔۔۔ غرض زندگی کے مختلف رنگ عکس، نقش، خط اور رخ ان کے افسانوں میں نمایاں ہیں۔

***
نام کتاب: میوزیکل چیر (افسانے)
مصنف: عبدالصمد
تعداد صفحات: 196
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Musical Chair - Short stories by Abdus Samad.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

میوزیکل چیر - افسانے از عبدالصمد :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1آسمان ہی آسمان9
2جنگلوں میں17
3عجوبہ روزگار31
4میوزیکل چیر41
5دیر سے رکی ہوئی گاڑی56
6گھوڑ دوڑ71
7ثواب جاریہ77
8بیکار لوگ96
9صبح کا بھولا۔۔۔102
10کرچیاں114
11ربر کی گیند133
12فرار146
13اَپ ہرن156

Musical Chair, urdu short stories by Abdus Samad, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں