صادقین نمبر - رسالہ طلوع افکار فروری 1992 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-02-10

صادقین نمبر - رسالہ طلوع افکار فروری 1992 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

sadequain-number-tulooe-afkar

صادقین (پ: 30/جون 1923 - امروہہ [اترپردیش] ، م: 10/فروری 1987 - کراچی)
اردو دنیا کے شہرۂ آفاق مصور، خطاط اور نقاش کی آج 33 ویں برسی ہے۔ سید صادقین احمد نقوی کی وجہ شہرت اسلامی خطاطی اور مصوری رہی۔ صادقین وہ فنکار ہیں جنہیں سب سے پہلے کلام غالب کو تصویری قالب میں ڈھالنے کا اعزاز حاصل ہے۔ صادقین کے فن پاروں کی پہلی نمائش 1954ء میں کوئٹہ (پاکستان) میں ہوئی تھی جس کے بعد فرانس، امریکہ، یورپ، مشرق وسطیٰ اور دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی ایسی نمائشیں منعقد ہوئیں۔ صادقین کو پاکستان کے اعلی اعزاز 'ستارۂ امتیاز' سے 1985 میں نوازا گیا۔ انہیں فرانس، آسٹریلیا اور دیگر ملکوں کی حکومتوں کی جانب سے بھی اعزازات حاصل ہوئے۔
کراچی کے رسالے "طلوع افکار" نے اپنا فروری 1992 کا شمارہ "صادقین نمبر" کے بطور شائع کیا تھا جس میں نہایت متنوع و وقیع علمی و ادبی مضامین شامل کیے گئے ہیں۔
تعمیرنیوز کی جانب سے "صادقین نمبر" کے متذکرہ شمارے کی پی۔ڈی۔ایف فائل پیش خدمت ہے۔ 273 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 15 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

"صادقین نمبر" کے اداریہ میں مدیر مظہر جمیل لکھتے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔
صادقین کثیر الجہت (Multi dimensional) شخصیت کے حامل فنکار تھے۔ ان کی خلاقی نے اپنے اظہار کے لیے مصوری، نقاشی، خطاطی اور شاعری کے وسیع تر ذرائع کو اختیار کیا تھا، انہوں نے جس پیرایۂ اظہار کو بھی ہاتھ لگایا اسے تنوع، وسعت اور گہرائی سے ہمکنار کر دیا۔ تجربہ، ایجاد، اختراع اور تازہ کاری نے ان کے فن کو وہ عظیم تابناکی اور اثر پذیری عطا کی ہے جو ان ہی سے مخصوص ہو کر رہ گئی ہے۔ ان کے مو قلم سے کھینچے ہوئے خطوط و نقوش ہوں یا ان کے کینوس پر بکھرے ہوئے رنگوں کی دھنک کہ ان کے قلم سے نکلے ہوئے شعری و نثری پیکر ۔۔۔ ان سب پر صرف اور صرف صادقین ہی کی چھاپ ہے۔ اور یہ تمام فنی میڈیم گھل مل کر اس عظیم شخصیت کی تکمیل کرتے نظر آتے ہیں جسے ہم صادقین کہتے ہیں۔
۔۔۔ صادقین ایسے فنکار قطعاً نہیں تھے جس نے محض اپنی انا کے غار میں بند ہو کر رنگوں اور خطوط کی آمیزش سے فقط ہئیت ہی کے تجربے کیے ہوں اور اپنے فن کو تجرید کے کسی ایسے کاخِ بلند پر رکھ چھوڑا ہو جہاں خاک نشینوں کا گزر ممکن ہی نہ ہو۔ بلکہ اس کے برعکس احوالِ واقعی تو یہ ہے کہ ان کی شخصیت ایک ایسے عوام دوست اور زندگی آموز جمالیاتی مزاج اور رویے سے مل کر بنی تھی جو ہمارے عظیم صوفیوں اور درویشوں کا طرۂ امتیاز رہا ہے۔ ان کے فن کی جڑیں زمین کی گہرائی میں پیوست رہی ہیں۔ وہ ایک حساس سماجی شعور اور گہری بصیرت کے حامل شخص تھے اور اسی لیے انہوں نے اپنے فن کو صرف صوری اجتہاد تک محدود نہ رکھا تھا بلکہ اسے معنویت کی وہ گہرائی بھی عطا کر رکھی تھی جو روحِ عصر اور شعور کی علامت بن کر ابھرتی ہے۔ ان کی مصوری کے مختلف ادوار اور پیٹرن جن میں انسانی خطوط اور اشکال نامانوس ہیولے سے نظر آنے لگتے ہیں دراصل اس روحانی کرب اور اذیت کی نشاندہی کرتے ہیں جن سے ان کا عہد اور معاشرہ گزر رہا ہے۔

***
نام رسالہ: صادقین نمبر، مجلہ طلوع افکار (کراچی) - فروری 1992
مدیران : حسین انجم، مظہر جمیل
تعداد صفحات: 273
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 15 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Sadequain Number_Tuloo-e-Afkar_Feb-1992.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

صادقین نمبر، مجلہ طلوع افکار (کراچی) :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
1اداریہ : طلوع افکارمظہر جمیل7
2صادقین - سرورق کی شخصیت : کوائفادارہ9
3تصاویر - خطاطی اور مصوریادارہ15
نقدِ فن
4صادقین - ایک صناع ایک مفکرفیض احمد فیض29
5مصور ہندوستان بنام مصور پاکستانایم ایف حسین41
6سفیر محبتعلی سردار جعفری42
7صادقین - شاعر خطاط اور مصورڈاکٹر نثار احمد فاروقی43
8صادقین - یگانہ روزگار مصورمحمد علی صدیقی47
9صادقین کا ابتدائی دورسید امجد علی / ریاض صدیقی51
10عالمی شہرت یافتہ خطاط اور مصورابرار کرتپوری54
11صادقین کے ساتھ ایک شامفاروق جمال56
نقدِ شعر
12صادقین نقاش کی رباعیاںسبط حسن59
13صادقین خطاطی اور غالبمالک رام63
14صادقین اردو رباعی کا خیامڈاکٹر فرمان فتح پوری71
15صادقین کی شاعریخاطر غزنوی79
16صادقین بحیثیت مرثیہ نگارعظیم امروہوی87
17صادقین کی رباعیاںڈاکٹر شکیل نوازش رضا98
18رباعیاتِ صادقینصادقین103
طلسمِ ذات
19صادقین کی انفرادیتاحمد ندیم قاسمی113
20ایک عہد ساز شخصیتہاشم رضا118
21صادقین - کچھ یادیںنورالحسن جعفری121
22صادقین - ایک عجوبۂ روزگارمنیر احمد شیخ135
23صادقین - میری نظر میںمجتبیٰ حسین141
24صادقین کی ان کہی کہانیڈاکٹر محمود الرحمٰن149
25صادقیننصراللہ خان152
26صادقین کی محبوبہمنو بھائی154
27زندۂ جاوید صادقینمختار زمن155
28صادقین کا تصویری سماجزاہدہ حنا157
29جو بند تھا بوتل میںڈاکٹر سلمان عباسی160
30صادقین آج کا پروموتھیوسسشیخ عزیز166
31داتانگر سےتوصیف احمد خاں168
32چچاجانسلطان احمد171
33صادقین اور سردار جعفریستارہ جعفری176
34صادقین درپردۂ رازحسین امین178
35صادقین سے بات چیتجاوید صدیق182
36صادقین اپنے گھر میںمجاہد لکھنوی186
37صادقین کا نیا روپحسنین جاوید193
38نذرِ فنکاررئیس امروہوی، راغب مرادآبادی، ساحر لکھنوی، محسن احسان، قدرت نقوی، حسین انجم، نجمہ خان، مسلم شمیم اور وقار فاروق195
بقلم فنکار
39ہندوستانی مصوریصادقین205
40مقدمہ رباعیات صادقینصادقین215
41خودنوشتصادقین229
42سفرنامہ صادقینصادقین235
43مکاتیب صادقینصادقین260
44گیلری صادقینادارہ273

Sadequain Number, Tuloo-e-Afkar magazine, Feb.1992, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں