چاندنی او میری چاندنی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-02-09

چاندنی او میری چاندنی

chandni-o-meri-chandni

فلم : چاندنی (1989)
نغمہ : چاندنی او میری چاندنی
نغمہ نگار : آنند بخشی
گلوکار : جولی مکرجی، سری دیوی
موسیقار : شیو ہری
اداکار : سری دیوی، رشی کپور، ونود کھنہ
یوٹیوب : Chandni O Meri Chandni

چاندنی چاندنی او میری چاندنی
رنگ بھرے بادل سے
تیرے نینوں کے کاجل سے
میں نے اس دل پہ لکھ دیا تیرا نام
چاندنی او میری چاندنی

ہو نام لکھ دیا
بن پوچھے یہ کام کیا
تم نے مجھے بدنام کیا
خیر چھوڑو ڈرپوک کہیں کے
پیار مجھے تم کرتے ہو
پھر کس بات سے ڈرتے ہو

بولوں ۔۔۔ دل پہ لکھی باتوں کو
پونچھ نہ دے تو آنچل سے
میں نے اس دل پہ لکھ دیا تیرا نام
چاندنی او میری چاندنی

کوئی پھول کوئی تحفہ
تم کچھ بھی ساتھ نہیں لے آئے
بڑے وہ ہو سمجھاؤں تمہیں
پیار سکھاؤں تمہیں
اپنی محبوبہ سے ملنے
خالی ہاتھ نہیں آتے
تمہیں نہیں پتا

ارے رے رے رے آج میں پھر بھول گیا
یاد رکھوں گا یہ کل سے
میں نے اس دل پہ لکھ دیا تیرا نام
چاندنی او میری چاندنی

بڑی مستی کرتا ہے رے تو
میرے شونا
پکڑو پکڑو
نام میرا دل پر لکھ کر
بس تو نے بات بنا لی ہے
ہے تمہیں کیا پتا
میں نے تو دل کے اندر
تیری تصویر لگا لی ہے

دکھاؤ
ارے پیار میں تو جیت گئی
اپنے پریمی پاگل سے
میں نے اس دل پہ لکھ دیا تیرا نام
چاندنی او میری چاندنی

چاندنی او میں تیری چاندنی
چاندنی او میں تیری چاندنی

Chandni O Meri Chandni - film: Chandni (1989)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں