شاہد احمد دہلوی نمبر - رسالہ قومی زبان جولائی 1967 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-02-21

شاہد احمد دہلوی نمبر - رسالہ قومی زبان جولائی 1967 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

qaomi-zaban-july-1967

مشفق خواجہ (اصل نام: خواجہ عبدالحئی) (پ: 19/دسمبر 1935 ، لاہور - م: 21/فروری 2005 ، کراچی)
اردو کے اس نامور محقق، ادیب اور شاعر کی آج 15 ویں برسی ہے۔ ان کے والد خواجہ عبدالوحید علامہ اقبال کے ہم جلیس اور کئی علمی کتب کے مصنف تھے، جبکہ ان کے چچا خواجہ عبدالمجید اردو کی معروف لغت 'جامع اللغات' کے مولف تھے۔ 1980ء کی دہائی میں مشفق خواجہ نے 'خامہ بگوش' کے قلمی نام سے ادبی کالم نگاری کا آغاز کیا جس نے پورے برصغیر میں دھوم مچا دی۔ مشفق خواجہ کی تصانیف اور تالیفات میں خوش معرکہ زیبا، پرانے شاعر نیا کلام، اقبال از احمد دین، غالب اور صفیر بلگرامی، جائزہ مخطوطات اردو، تحقیق نامہ اور کلیات یگانہ کے نام سرفہرست ہیں۔ ان کا شعری مجموعہ "ابیات" کے نام سے اشاعت پذیر ہوا تھا۔ اس کے علاوہ ان کے ادبی کالموں اور مکاتیب کے کئی مجموعے بھی شائع ہو چکے ہیں۔ انجمن ترقی اردو پاکستان سے 1957ء تا 1973ء تک کی وابستگی نے مشفق خواجہ کی شخصیت کو جلا بخشی اور انہوں نے تن تنہا کئی اہم تحقیقی کارنامے انجام دیئے۔ اسی انجمن کے رسالے "قومی زبان" کا شمارہ جولائی:1967 معروف ادیب شاہد احمد دہلوی کی یاد میں بطور خاص نمبر مشفق خواجہ کی زیر ادارت شائع ہوا تھا۔
تعمیرنیوز کی جانب سے "شاہد احمد دہلوی نمبر" کے متذکرہ شمارے کی پی۔ڈی۔ایف فائل پیش خدمت ہے۔ 110 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 4.5 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

محمد ایوب قادری نے اپنے مضمون "شاہد صاحب" میں شاہد احمد دہلوی سے متعلق اپنی یادداشتیں جمع کی ہیں، جن میں سے ایک دلچسپ اقتباس یہ ہے ۔۔۔
شاہد صاحب پرانی تہذیب اور نئی تہذیب کی درمیانی کڑی تھے۔ مگر مشرقیت ان کے مزاج میں رسی بسی تھی، وہ جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ دم توڑتے ہوئے مسلم معاشرے کی یادگار تھے۔ جہاں ان میں مروت، اخلاص۔ ملنساری بدرجہ اتم تھی وہیں بعض منفی پہلو بھی تھے۔ "خطائے بزرگاں گرفتن خطا است" کے وہ سختی سے قائل تھے، خاندان اور بزرگوں کا بھرم قائم رہے، ان روایات کو آنچ نہ آئے۔
ہوا یہ کہ جوش ملیح آبادی صاحب نے ان کے دادا جان مرحوم ڈپٹی نذیر احمد دہلوی کی کتاب "منتخب الحکایات" کی زبان و بیان کو زمانہ حال کے مطابق کر دیا یا شاہد صاحب کے الفاظ میں اس کتاب کی غلطیاں نکالیں۔ یہ بات شاہد صاحب کو سخت ناگوار ہوئی، بلکہ ان کے دل میں جوش صاحب کی طرف سے گرہ پڑ گئی۔ اور جب صہبا لکھنوی نے رسالہ "افکار" کا "جوش نمبر" نکالا تو شاہد صاحب نے بھی مدیر افکار کی درخواست پر ایک دلچسپ مضمون سپرد قلم کر دیا جس میں دیدہ کم اور شنیدہ زیادہ تھا اور زبان کے تو کہنے ہی کیا۔ بقول شخصے چومکھی لڑی تھی اور جوش صاحب کے سلسلے میں کوئی کون کسر باقی نہیں رکھی تھی۔
یہ مضمون افکار کے جوش نمبر میں شائع ہوا۔ پھر کیا تھا، جوش صاحب کو بھی یار لوگوں نے بھرے پر چڑھایا ، انہوں نے بھی ایک "جواب نامہ" رقم فرمایا جس میں جوش صاحب نے اپنی صفائی پیش کی اور اشارے کنائے میں دو چار باتیں ایسی بھی کہہ گئے جو شاہد صاحب کے خون کھولانے کا سبب بنیں اور انہوں نے اس کے انتقام میں رسالہ "ساقی" کا "جوش نمبر" نکالا۔ اس کے لیے انہوں نے دہلی کا سفر اختیار کیا، پاکستان و ہند کے علمی و ادبی حلقوں سے ربط قائم کر کے ہر وہ اخبار، رسالہ، مضمون، کاغذ اور پرزہ حاصل کیا جس میں جوش صاحب کے خلاف کچھ لکھا گیا تھا اور اس طرح شاہد صاحب نے اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔
ہمارے نقطۂ نظر سے اس کا ایک روشن پہلو یہ بھی ہے کہ "جوشیات" کے سلسلے کا جو منفی ادب تھا، وہ شاہد صاحب کی کوششوں سے سب یکجا ہو گیا اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک اچھی خاصی دستاویر مہیا ہو گئی۔ اس میں ان کے مشرقی رکھ رکھاؤ، خاندانی وقار اور ٹھسے کا سوال تھا، جس کا شاہد صاحب نے بھرم رکھا۔
حالانکہ کراچی اور لاہور کے اکثر ادیبوں اور دانشوروں نے پوری پوری کوشش کی کہ ساقی کا "جوش نمبر" نہ نکلے مگر شاہد صاحب کے عزم و ارادہ یا انتقامی جذبے کے سامنے کسی کی پیش نہ گئی چاہے وہ پیر حسام الدین راشدی ہوں یا جمیل جالبی۔ اس نمبر کے سلسلے میں میں نے بھی بعض چیزوں کی نشاندہی کی اور ایک دو چیزیں فراہم کر کے بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیے:
خامہ بگوش کے شگفتہ ادبی کالم (تعمیرنیوز پر)

***
نام رسالہ: شاہد احمد دہلوی نمبر، جریدہ قومی زبان (کراچی) - جولائی 1967
مدیران : مشفق خواجہ، جمیل الدین عالی
تعداد صفحات: 110
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 4.5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Shahid Ahmed Dehlvi Number_Qaomi Zaban_Jul-1967.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

شاہد احمد دہلوی نمبر، جریدہ قومی زبان (کراچی) :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
باثر لکھنویادارہ5
شاہد احمد دہلوی کی یاد میں
1نگاہ اولیںشاہد احمد دہلوی6
2خود نوشتشاہد احمد دہلوی7
3بیاد شاہداحمد ندیم قاسمی12
4ادیب اور ادیب گرجمیل الدین عالی13
5اس کے مرنے سے مر گئی دلیانتظار حسین18
6شاہد صاحبمحمد ایوب قادری21
7چند یادیںمشتاق احمد29
8مدتوں روئے گی شاہد کو زبانِ اردونصر اللہ خاں33
9داغ فراقسید یوسف بخاری36
.
10عبالرحیم خاںمحمد معین الدین دردائی37
111967 کی مطبوعاتاکرام احمد44
12میر علی اوسط رشکڈاکٹر انصار اللہ نظر45
13افادات اکبرادارہ59
14اشاریہ اختر شہنشاہیعابد رضا بیدار67
15اردو ادب کے غیر ادبی مآخذ (اویماق مغل)تحسین سروری77
16سحر عشق آبادیویریندر پرشاد سکسینہ بدایونی91
17نئی کتابیںادارہ95
18نئے خزانےابوسلمان شاہجہانپوری97

Shahid Ahmed Dehlvi Number, Qaomi Zaban magazine, July-1967, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں