ہند و پاک ادب نمبر - رسالہ بیسویں صدی 1989 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-02-26

ہند و پاک ادب نمبر - رسالہ بیسویں صدی 1989 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

biswin-sadi-adab-number-1989

بیسویں صدی کا نام، تقسیم ہند کے بعد کے مقبول ترین اردو رسائل و جرائد میں سرفہرست ہے۔ اسی رسالے کی بدولت تقسیم کے بعد کے افسانوی ادب کی بلند و بالا عمارت قائم رہی ہے۔ کرشن چندر، راجندر سنگھ بیدی، خواجہ احمد عباس، عصمت چغتائی، قرۃ العین حیدر، سلمی صدیقی اور رام لعل سے لے کر بعد کے نامور افسانہ نگاروں اور عہد کے تقریباً تمام ہی نامور شعراء کو بیسویں صدی کے ذریعہ منظر عام پر چمکنے کا موقع ملا۔
بقول فاروق ارگلی : رسالہ "بیسویں صدی" کے بانی و مدیر اعلیٰ خوشتر گرامی نے اپنی زندگی میں لاتعداد صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کر کے انہیں شہرت و کامیابی سے ہمکنار کیا۔ رسالہ بیسویں صدی مسلسل نصف صدی سے زیادہ مدت تک برصغیر کے ہزارہا باشعور گھرانوں کا پسندیدہ رسالہ بنا رہا۔
بیسویں صدی نے ضیا الرحمن نیر کی ادارت میں 1989 میں ایک خصوصی شمارہ "ہند و پاک ادب نمبر" کے زیرعنوان پیش کیا تھا۔ تعمیرنیوز کی جانب سے متذکرہ خصوصی شمارے کی پی۔ڈی۔ایف فائل پیش خدمت ہے۔ تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 15 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

اس خصوصی شمارہ کے اداریے میں ضیا الرحمن نیر لکھتے ہیں ۔۔۔
قارئین بیسویں صدی کو نیا سال مبارک۔
بیسویں صدی کا "ہند و پاک ادب نمبر 1989" آپ کے ہاتھوں میں ہے۔
"بیسویں صدی" کی 53 سالہ ادبی تاریخ میں یہ ایک ضخیم نمبر ہے۔
دراصل بیشتر قارئین کے پیہم اصرار پر یہ نمبر شائع کیا جا رہا ہے۔
قارئین کو یہ شکوہ تھا کہ :
"بیسویں صدی" کے خاص نمبروں کے محدود صفحات ان کے ادبی ذوق کو سیراب نہیں کر پاتے۔
ہمارا ذاتی خیال ہے کہ اردو کے تمام قاری مالی اعتبار سے اتنے ضخیم اور قیمتی نمبروں کے متحمل نہیں ہو سکتے، اس لیے یہ خصوصی اور ضخیم ۔۔۔
"ہند و پاک ادب نمبر 1989"
"بیسویں صدی" کے بارہ عام شماروں کے علاوہ تجرباتی طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
قارئینِ "بیسویں صدی" نے اگر اس سلسلہ کو پسند کیا تو، ضخیم ترین نمبروں کے اس سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا۔
ہمیں قارئین کی آراء کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیے:
خوشتر گرامی - بیسویں صدی کا افسانوی صحافی (از: فاروق ارگلی)

***
نام رسالہ: ہند و پاک ادب نمبر، رسالہ بیسویں صدی (نئی دہلی) - 1989
مدیر : ضیا الرحمن نیر
تعداد صفحات: 201
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 15 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Hind-o-Pak Adab Number_Biswin Sadi_Jan-1989.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

ہند و پاک ادب نمبر، رسالہ بیسویں صدی (نئی دہلی) :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر

Hind-o-Pak Adab Number, Biswin Sadi magazine, 1989, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں