شہر میں صحرا - جیمس ہیڈلے چیز - اردو ترجمہ مظہر الحق علوی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-10-06

شہر میں صحرا - جیمس ہیڈلے چیز - اردو ترجمہ مظہر الحق علوی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ


جیمس ہیڈلے چیز [James Hadley Chase] (پ: 24/دسمبر 1906 ، م: 6/فروری 1985)
تجسس، جرم و سزا کی کہانیوں پر مبنی تقریباً 90 انگریزی ناولوں کے تخلیق کار کا نام ہے۔ اس نامور ناول نگار کی پیدائش لندن میں ہوئی تھی اور اس نے برطانوی شاہی فضائیہ میں دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنی خدمات انجام دیں۔ چیز کے بیشتر ناولوں میں مرکزی کردار، جرائم کے ذریعے دولت مند بننے کی کوشش کرتے لیکن ان کا منصوبہ ناکام ہو جاتا ہے۔
زیرنظر ناول (This Is For Real) چیز کا ایسا ہی ایک دلچسپ اور سنسنی خیز ناول ہے جس کا اردو ترجمہ "شہر میں صحرا" کے عنوان سے ہندوستان کے مشہور و معروف مترجم، افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار مظہر الحق علوی نے 1983 میں کیا تھا۔
یہی اردو ترجمہ تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً چار سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 19 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

جیمز ہیڈلے چیز کا والد نوآبادیاتی ہندوستانی فوج میں کرنل کے عہدے پر فائز تھا۔ جیمز لندن میں پیدا ہوا تھا۔ مزید تعلیم کے لیے اسے کلکتہ بھیج دیا گیا۔ اس نے اٹھارہ سال کی عمر میں گھر کو خیر آباد کہہ دیا اور ایک کتب فروش کی دکان پر نمائندے کی حیثیت سے بعدازاں خود ایک کتب فروش کی حیثیت سے کام کرتا رہا۔ اس دوران حاصل ہونے والے تجربات، معلومات اور علم کے باعث اس میں اس قدر تخلیقی صلاحیت پیدا ہو گئی کہ اس نے جرم و سزا کی کہانیوں اور واقعات پر مبنی 80 سے زائد کتب تصنیف کر ڈالیں۔
برطانوی شاہی فضائیہ میں خدمات انجام دیتے ہوئے چیز سکواڈرن لیڈر کے عہدے تک جا پہنچا تھا۔ وہ شاہی فضائیہ کی طرف سے شائع ہونے والے مجلے کا قلمی رفیق تھا اور اس نے بے شمار کہانیوں اور مضامین کی تدوین بھی کی۔ وہ 1956ء میں فرانس منتقل ہو گیا اور 1961ء میں سوئٹزرلینڈ میں رہائش اختیار کر لی۔ پھر 1974ء میں جینیوا کے شمالی علاقے کے ایک مقام پر تنہا زندگی سے لطف اندوز ہونے لگا۔ 6/فروری 1985ء کو وہ یہیں انتقال کر گیا۔
چیز نے اپنی زیادہ تر کتب کی تصنیف کے لیے امریکی بدمعاش اور مجرم دنیا کے زیر استعمال اصطلاحات سے متعلق اپنی معلومات اور علم کو زریعہ بنایا۔ اس کی اکثر کہانیوں کا مواد امریکہ میں رونما ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے حالانکہ وہ بذات خود کبھی بھی امریکہ میں نہیں رہا سوائے اس کے کہ اس نے میامی اور آرلینز کا مختصر دورہ کیا تھا۔
چیز کی بیشتر کہانیوں میں مرکزی کردار، جرائم کے ذریعے دولت مند بننے کی کوشش کرتے ہیں، مثلاً انشورنس سے متعلقہ دھوکے بازی یا ڈاکہ زنی، لیکن ان کا منصوبہ ناکام ہو جاتا ہے اور ہیرو کو یہ احساس ہوتا ہے کہ اسے مشکلات سے نجات حاصل کرنے کا کوئی موقع دستیاب نہیں ہوگا۔ چیز کی ہر کہانی کا انجام، کہانی کے عنوان کے مطابق ہوتا ہے۔ اس کی کہانیاں پڑھنے والے قاتل کے متعلق قطعی اندازہ نہیں لگا سکتے۔بعض اوقات قاری یہ تو جانتا ہے کے قاتل کون ہے لیکن اس کی کتابوں کی خوبصورتی یہ ہے کہ چیز انہیں ہر وقت تجسس میں مبتلا رکھتا ہے کہ اب کیا ہوگا؟

زیرنظر ناول چیز کے ایک مشہور جاسوس کردار مارک گارلینڈ (سابق سی۔آئی۔اے ایجنٹ) کی ایک مہم سے متعلق ہے جس میں ایک دوشیزہ یپرس میں وارد ہو کر مشہور امریکی خفیہ ایجنسی سی۔آئی۔اے کو نازی جرمنی سے متعلق چند اہم دستاویزات فروخت کرنا چاہتی ہے۔ لیکن کیا وہ حقیقی دستاویزات تھیں؟ جلد ہی سی۔آئی۔اے کو علم ہو جاتا ہے کہ وہ حقیقتاً اصلی دستاویزات ہیں اور صرف وہی نہیں بلکہ چند اور گروہ بھی انہی دستاویزات کے حصول کے لیے سرگرداں ہیں۔ پھر پیرس سے افریقہ تک جاری اس حیرت انگیز جاسوسی مہم میں تشدد، جنسی ترغیب اور سسپنس کے ایسے معرکے پیش آتے ہیں جو اس ناول کے قاری کو لمحہ آخر تک باندھے رکھتے ہیں۔

مکمل کہانی جاننے کے لیے اس دلچسپ ناول کا مطالعہ کیجیے جس کے مطالعے کا دورانیہ دو سے ڈھائی گھنٹے کا ہے۔

***
نام ناول: شہر میں صحرا [This Is For Real]
مصنف: جیمس ہیڈلے چیز
اردو مترجم: مظہر الحق علوی
تعداد صفحات: 390
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 19 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
This Is For Real JHC Shahr Mein Sahra Urdu.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

This is for real (Shahr Mein Sahra), a spy thriller novel, by James Hadley Chase, Urdu translation pdf download.

1 تبصرہ:

  1. This is for real ناول بہت اچھا ھے اور جیمز ھیڈلے چيز کی باقی ناولوں کی طرح دلچسپ اور سسپنس سے بھرپور۔ لیکن اس کا اردو ترجمہ غیر معیاری ھے اور ترجمہ کرتے ھوۓ مترجم نے نہائت مضحکہ خیز غلطیاں کی ھیں

    جواب دیںحذف کریں