اعتراف کتابی سلسلہ - ندا فاضلی نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-10-12

اعتراف کتابی سلسلہ - ندا فاضلی نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

aetraf-nida-fazli-number

ندا فاضلی (پ: 12/اکتوبر/1938 ، م: 8/فروری/2016) کی آج 81 ویں سالگرہ ہے۔
اردو کے ممتاز و مقبول بین الاقوامی سطح کے اس شاعر و ادیب کا اصل نام مقتدیٰ حسن فاضلی تھا جو ادبی دنیا میں "ندا فاضلی" کے نام سے معروف ہوئے۔ شاعری میں 6 اور نثر میں آپ کی 4 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ ساہتیہ اکادمی ایوارڈ اور غالب ایوارڈ برائے ادب کے علاوہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے بھی آپ کو کئی موقر اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ بالی ووڈ کی فلمی دنیا کو بھی آپ نے بیشمار معیاری گیت دئیے۔ فلم "سر" (Sur-2002) کے بہترین نغموں کے لیے باوقار "اسکرین ایوارڈ" بھی آپ نے حاصل کیا۔
اردو کے اہم شاعروں اور ادیبوں کے فن و شخصیت کا اعتراف کرنے کی غرض سے "اعتراف کتابی سلسلہ" نے اپنی پہلی کتاب اپریل-2005 میں "ندا فاضلی نمبر" کی شکل میں پیش کی تھی۔
تعمیرنیوز کی جانب سے اسی نمبر کی پی۔ڈی۔ایف فائل پیش خدمت ہے۔ تقریباً ساڑھے چار سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 19 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

عرض مرتب کے زیر عنوان اس کتاب کے مرتب لکھتے ہیں ۔۔۔
۔۔۔ "اعتراف" کی پہلی کڑی "ندا فاضلی نمبر" آپ کی خدمت میں پیش ہے۔
آخر ندا فاضلی ہی کیوں؟
ندا فاضلی ہمارے عہد کے ان ممتاز شاعروں میں سے ہیں جن کی تخلیقات نے بعد کی نسل کو بےحد متاثر اور متوجہ کیا ہے۔ ان کی شاعری سے اردو میں ایک نیا شعری محاورہ وجود میں آیا ہے۔ انہوں نے اس بھولی بسری لسانی وراثت (خسرو، میرا، کبیر، رحیم، سورداس وغیرہ) سے رشتہ جوڑنے کی کامیاب کوشش کی ہے جسے لوگ بھول گئے تھے۔ ندا نے نہ صرف اس وراثت کی بازیافت کی ہے، اس وراثت میں موجود عہد کی لسانی ذہانت جوڑ کے اردو کے شعری ادب میں نئے امکانات کی نشاندہی کی ہے۔ وہ بنیادی طور پر شاعر ہیں مگر ان کے نثری اسلوب نے بھی اپنی ایک الگ راہ بنائی ہے۔
بقول وارث علوی:
"تم (ندا) ان چند خوش قسمت لوگوں میں سے ہو جن کی شاعری اور نثر دونوں لوگوں کو رجھا گئے ہیں"۔

آج ندا یقیناً اردو شعر و ادب کا اہم اور نمایاں نام بن کر ادبی دنیا پر چھا گئے ہیں۔ ہم نے ان کے چالیس پینتالیس برس کے طویل ادبی سفر کا جائزہ لینے اور اہل اردو کی جانب سے ان کی ادبی خدمات کا اعتراف کرنے کی کوشش کی ہے۔
ندا فاضلی اپنی کئی خصوصیات کی بنا پر ممتاز ہیں۔ وہ بیک وقت کئی شعبوں سے منسلک ہیں۔ نہ صرف اردو ادب کا ایک اہم نام ہیں بلکہ ایک کامیاب فلمی گیت کار، مترجم، کالم نگار اور ٹی۔وی کے ادبی پروگراموں کے پیش کار ہیں۔ ندا کا تخلیقی سفر ابھی جاری ہے۔ اعتراف کے اس شمارے (اشاعت: اپریل 2005) کے ذریعے ان کے اس سفر کا 2004ء تک کا جائزہ آپ کے سامنے پیش ہے۔ انہی کا ایک شعر ہے:
اب جہاں بھی ہیں وہیں تک لکھو رودادِ سفر
ہم تو نکلے تھے کہیں اور ہی جانے کے لیے

- وقار قادری
اپریل 2005ء


***
نام رسالہ: اعتراف کتابی سلسلہ - ندا فاضلی نمبر
مدیران: ڈاکٹر رام پنڈت، اسلم پرویز، وقار قادری
تعداد صفحات: 448
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 19 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Aetraf- Nida Fazli Number.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

کتابی سلسلہ 'اعتراف' - ندا فاضلی نمبر :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
1عرض مرتبمدیران5
2ندا - ایک تعارفمرتب7
3ندا - تصاویر کے آئینے میںمرتب9
مضامین
4جدید شاعری کا معتبر نامپروفیسر وارث علوی25
5آنکھ ہو تو آئینہ خانہ ہے دہرڈاکٹر شمیم حنفی73
6ندا ۔۔۔ اپنے لہجے کی دریافتبشر نواز79
7ندا کی شاعری میں شہرانور خاں91
8ندا کی شاعری کے چند پہلوپروفیسر ظہیر علی106
9آنکھ اور خواب کا منظر کشڈاکٹر رفیعہ شبنم عابدی123
10زندگی کی کشتی اور ندا فاضلیانور ظہیر خاں131
11ملنے گئے کسی سے ۔۔۔مقدر حمید150
12ندا ۔۔۔ ایک آئس برگم۔ ناگ156
13مسافر خوش آمدید !سلطان سبحانی163
14زمیں ، جو کہیں دھوپ ۔۔۔کنہیا لال نندن176
15عصر حاضر کا منفرد گیت کارڈاکٹر پریمی رومانی191
16اپنی عزت بھی یہاں ۔۔۔پروفیسر قاسم امام199
17بات کم کیجیے ۔۔۔حامد اقبال صدیقی205
18۔۔۔ جو تھے وہی رہےپورن پنکج211
19ندا کی باتیںوقار قادری214
تبصرے
20ندا ۔۔۔ کھویا ہوا سا کچھ ۔۔۔یوسف ناظم220
21دو کتابیں ۔۔۔ ایک کہانیقیصر تمکین225
22چہرے - ایک قد آدم آئینہزبیر رضوی229
23دیواروں کے بیچ کھڑا ندا فاضلیرتن سنگھ234
24خودنوشت اندر ناولپروفیسر عتیق اللہ238
25دیواروں سے باہر ۔۔۔نامی انصاری249
26دیواروں کے بیچ - ایک جائزہسلام بن رزاق252
27دیواروں کے بیچ - ایک تجربہپروفیسر علی احمد فاطمی259
28۔۔۔ ایک ناتمام جائزہمشتاق مومن265
29دیواروں کے باہر کی اندرونی کہانیاقبال رضوی275
انٹرویوز
30روبروعبدالاحد ساز279
31ملاقاتفرحان حنیف292
32برملاوقار قادری297
کلام ندا (انتخاب: عبدالاحد ساز)
33لفظوں کا پلندا فاضلی303
34مور ناچندا فاضلی314
35آنکھ اور خواب کے درمیانندا فاضلی325
36کھویا ہوا سا کچھندا فاضلی336
37شہر میرے ساتھ چل توندا فاضلی355
مضامین ندا (انتخاب: وقار قادری)
38ملاقاتیں: فراق، سردار جعفری، اخترالایمان، جاں نثار اخترندا فاضلی372
39چہرے: نوح، خمار، کرشن ادیبندا فاضلی405
40تراجم: (عالمی شاعری)، پرتگالی شاعری، پولش شاعریندا فاضلی424
خطوط
41نامے بنام ندا-440

Aetraf Book series, issue: Nida Fazli Number, Apr.-2005, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں