ماہنامہ شبستاں دہلی - دسمبر 1968 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-09-14

ماہنامہ شبستاں دہلی - دسمبر 1968 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ


اپنے دور کے ملک گیر شہرت یافتہ اشاعتی گروپ "شمع" نے فلمی/ادبی رسالہ شمع، خواتین کا ماہنامہ بانو، بچوں کا ماہنامہ کھلونا اور بالغوں کے لیے جاسوسی ماہنامے "مجرم" کے علاوہ عام قارئین کے لیے ایک نیم ادبی تفریحی اردو ڈائجسٹ "شبستاں" کی برسوں کامیابی سے اشاعت عمل میں لائی تھی۔
سیر و سیاحت، حالات حاضرہ، تاریخ، جنگ و جدل، جرم و سزا، شکاریات، اسرار و ہئیت، طب و سائنس، دلچسپ و عجیب، ناقابل یقین، نفسیات، شخصیات، انٹرویو، شعر و ادب، غیر ملکی ادب جیسے مختلف و متنوع موضوعات پر مشتمل اس ڈائجسٹ نے اردو داں قارئین میں اپنی مقبولیت قائم کی۔
تعمیرنیوز کی جانب سے "شبستاں" کے دسمبر-1968 کے شمارے کی پی۔ڈی۔ایف فائل پیش خدمت ہے۔ 134 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 8 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

"اپنا صفحہ" کے زیر عنوان، اس شمارے کے اداریہ کے تحت مدیران لکھتے ہیں
1968 ختم ہو رہا ہے ۔۔۔
اگلے ماہ ساری دنیا نئے سال کا استقبال کرے گی۔ صدیوں سے یہی ہو رہا ہے۔ ہم گزرے ہوئے وقت کا ماتم کرتے رہتے ہیں اور آنے والے وقت کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ ہمیں سب سے زیادہ پیار وقت سے ہے جو اس کائنات کی سب سے بے نیاز شے ہے۔ جو کبھی لوٹ کر نہیں آتا، جو کبھی پلٹ کر نہیں دیکھتا، جو ایک بےرحم سیلاب کی طرح بہتا رہتا ہے، رکے بغیر، ٹھہرے بغیر۔

ہماری زندگی کا ہر نیا دن نئے افکار سے شروع ہوتا ہے۔ نئی نئی تمناؤں کو جنم دیتا ہوا، نئی نئی امیدوں کی طرف دیکھتا ہوا ۔۔۔ اور پھر سورج ڈوبنے کے ساتھ ہی ہمارا یہ دن اپنی تمام تمناؤں ، امیدوں اور جولانیوں کے ساتھ ختم ہو جاتا ہے۔
بالکل اسی طرح ۔۔۔ جب پرانا سال ختم ہونے لگتا ہے اور نیا سال شروع ہونے والا ہوتا ہے تو ہم نئے نئے منصوبے بناتے ہیں، نئے نئے خیالوں کی دنیا بسانے کے خواب دیکھنے لگتے ہیں اور ماضی کا جائزہ لیے بغیر مستقبل کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھنے لگتے ہیں ۔۔۔ یقیناً یہ ہماری خود فریبی ہے۔ ہم نے وقت کو تاریخوں اور مہینوں میں قید کر کے خود اپنے ساتھ فریب کیا ہے۔ ہم وقت پرست ہو چکے ہیں ۔۔۔ وقت پرستی نے ہماری ساری صلاحیتیں ختم کر دی ہیں۔

ہمیں چاہیے کہ ہم نہ وقت کا انتظار کریں اور نہ وقت کا استقبال کریں کیونکہ ترقی وہی کرتے ہیں جو وقت کو اپنا غلام بنا لیتے ہیں، جو وقت کو اپنا تابعدار بنا لیتے ہیں، جو وقت کی کوئی پروا نہیں کرتے اور جو گزرے ہوئے وقت کا کوئی ماتم نہیں کرتے ۔۔۔۔۔۔

----- مدیران

***
نام رسالہ: شبستاں - دسمبر 1968
مدیر: یونس/ادریس/الیاس دہلوی (نگران: یوسف دہلوی مرحوم)
تعداد صفحات: 134
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Shabistan_Dec-1968.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

ماہنامہ 'شبستاں' - دسمبر 1968 :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
1اداریہ: اپنا صفحہمدیران6
2انٹرویو: سفیر شرق اردن ہز ایکسلینسی مسٹر کمال الحمودملاقاتی7
3خصوصی مضمون: عربوں کو ویت نام سے سبق لینا چاہیےسلامت علی مہدی16
4سیر و سیاحت: میکسیکوڈبلیو ای گیرٹ19
5حادثات عالم: میں موت کی وادی میں گھوم کر آیا ہوںعلی رضا طاہری58
6حادثات عالم: ایٹمی آبدوز سمندر کی تہ میں غبارے کی طرح پھٹ گئیجیمس ایچ ویکلین34
7جنگ و جدل: دشمن کی تلاشالون لنک54
8تاریخ: صلاح الدین کا قلعہمطلوب احمد38
9تاریخ: یہ امریکی تہذیب دفن ہو گئی تھیجوزف برکلے42
10دلچسپ و عجیب: ہاں میں مرنا چاہتی تھیماریا جونس51
11دلچسپ و عجیب: دستخطوں کی قیمتسید بادشاہ حسین83
12دلچسپ و عجیب: جب تیل میں آگ لگ جاتی ہےمحمد شاہد104
13حالات حاضرہ: مسجدِ عمر کو بچاؤمحمد اسلام70
14ناقابل یقین: انقلابات ہیں زمانے کےشاہد عظیم120
15ناقابل یقین: وہ 63 سال تک اپنے وطن کے لیے لڑتا رہاجینفر مارلے46
16اسرار و ہئیت: بھوت کا سایہفاروق پراچہ112
17جرم و سزا: عیاشی کے لیے ماں باپ کا قتلٹم ہارلے108
18شکاریات: زخمی ناگ شیر سے کم خطرناک نہیں ہوتا ہےرابرٹ نیوس78
19شعر و ادب: نظیر اکبرآبادیم۔ رحیم87
20شعر و ادب: غزلمولانا شبلی نعمانی99
21شعر و ادب: غزلنوح ناروی128
22طب و سائنس: پھلوں کا بادشاہحکیم محمد ارشد94
23اب مصنوی سیارے موسم کی چوکیداری کرتے ہیںمحمد علی چراغ100
24غیرملکی ادب: باسی ڈبل روٹیاو ہنری91
25نفسیات: آپ کا دماغ آپ کو مریض بناتا ہےکیتھرین الن116
26شخصیات: البرٹ آئین اسٹائنسید رفیع احمد96
27تلخیص: میں نے جاسوس سے محبت کیالینر فلبے129

Shabistan magazine Delhi, issue: December 1968, pdf download.

1 تبصرہ:

  1. بہت اچھا رسالہ ہے ۔,۔ ایازاحمد مالیگاؤں ۔ انڈیا

    جواب دیںحذف کریں