پریم چند کی آپ بیتی - مدن گوپال - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-08-04

پریم چند کی آپ بیتی - مدن گوپال - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ


پریم چند کی آپ بیتی ان کے ہی لفظوں میں ان کی داستانِ حیات ہے جس کی بنیاد، ان کے ہندی ماہنامہ "ہنس" میں فروری-1932 میں شائع شدہ ان کا ایک مضمون ہے۔ ونیز اس کتاب کے مدون و محقق مدن گوپال نے پریم چند کے مضامین یا افسانوں کی شکل میں پیش کی گئیں یادداشتوں یا خطوط کو اقتباس کو اس طرح ایک مالا میں پرو دیا ہے کہ یہ پریم چند کی آپ بیتی بن گئی ہے۔
تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈھائی سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 12 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

اس کتاب کے پیش لفظ میں مانک ٹالا "پیش گفتار" کے عنوان سے لکھتے ہیں ۔۔۔
مدن گوپال ادبیاتِ پریم چند کے پہلے باقاعدہ محقق ہیں۔ انہوں نے 1938 میں اپنے گریجویشن کے بعد مختلف ادبا اور مشاہیر کے نام لکھے گئے پریم چند کے خطوط کو جمع کرنے کا منصوبہ بنایا اور دور دراز کے سفر کر کے مختلف مکتوب الیہ حضرات سے مل کر اصل خطوط یا ان کی نقلیں حاصل کیں اور انہیں سلسلہ وار مرتب کیا۔ ان خطوط کو حاصل کرنے میں انہیں کیا کیا دشواریاں پیش آئیں یہ ایک طویل دلچسپ مگر عبرتناک قصہ بھی ہے۔ بہرحال اگر یہ خطوط شائع نہ ہوتے تو پریم چند کی زندگی اور ادب کے کئی اہم مقامات پر ہمیشہ سوالیہ نشان لگے رہتے اور پریم چند کے محقق غلط نتیجے اخذ کرتے رہتے۔

پریم چند نے اپنی سوانح حیات نہیں لکھی تھی، البتہ خود کے جاری کردہ ہندی رسالے "ہنس" کے "آتم کتھا نمبر" (فروری-1932) میں انہوں نے اپنی کشمکشِ حیات کی کچھ جھلکیاں اپنے مضمون "جیون سار" میں پیش کی تھیں۔
پریم چند میں دلچسپی رکھنے والے اردو کے محققین و قارئین کے لیے مدن گوپال صاحب کا نام غیرمانوس نہیں ہے۔ اردو میں ان کی دو کتابیں "قلم کا مزدور پریم چند" (مئی 1966) اور "پریم چند کے خطوط" (جون 1968) شائع ہوئیں۔

مدن گوپال صاحب نے ایک جدت پیدا کر کے پریم چند کی "خودنوشت سوانح" ہندی زبان میں "پریم چند کی آتم کتھا" کے نام سے 2000ء میں شائع کرائی۔
پریم چند کی بہت سی کہانیوں اور ناولوں میں ان کے بچپن سے لے کر آخری عمر تک کے واقعات کی کہیں نہ کہیں جھلکیاں ملتی ہیں۔ ان کے خطوط میں بھی ان کی زندگی سے وابستہ بہت سے حالات و حادثات کا ذکر ملتا ہے۔ ان کی شریکۂ حیات شریمتی شِورانی دیوی کی کتاب ""پریم چند: گھر میں"" میں بھی کچھ ایسے واقعات ملتے ہیں جن کا عام قاری کو قطعی علم نہیں تھا۔
مدن گوپال نے ان سبھی واقعات و حقائق کو شروع سے آخر تک سلسلہ وار ایک کڑی میں پرو کر پریم چند کی آتم کتھا یعنی خودنوشت تیار کی ہے۔ اس کتاب کی ہندی میں بہت پذیرائی ہوئی۔ اب مدن گوپال نے پریم چند کی اس خودنوشت کو اردو میں بھی پیش کیا ہے۔

***
نام کتاب: پریم چند کی آپ بیتی
تدوین و تحقیق: مدن گوپال
تعداد صفحات: 241
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 12 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Premchand ki Aapbeeti.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

Premchand ki Aapbeeti. Autobiography by Premchand, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں