بند دروازے - بچوں کی کہانیاں از واجدہ تبسم - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-08-20

بند دروازے - بچوں کی کہانیاں از واجدہ تبسم - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Band Darwaze Urdu short stories for children By Wajida Tabassum

واجدہ تبسم ، اردو کی ایک ایسی ممتاز افسانہ نگار اور شاعرہ رہی ہیں جنہوں نے اپنی تخلیقات میں مشرقی سماج میں عورت کو درپیش جنسی، نفسیاتی اور سماجی مسائل اجاگر کیے۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے انہوں نے ادب اطفال کے تحت بھی بیشمار کہانیاں لکھی ہیں۔ بلکہ بچوں کے سال (1979) میں انہوں نے باقاعدہ کہانیوں کی ایک کتاب "بند دروازے" شائع کی۔ جس میں بچوں کے لیے لکھی گئیں ان کی 25 کہانیاں شامل ہیں۔
کتاب "بند دروازے (بچوں کی کہانیاں)" اسی لیے تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 7.5 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

اس کتاب کا تعارف کراتے ہوئے "قوسِ خیال" میں مصنفہ لکھتی ہیں ۔۔۔
اللہ تعالیٰ نے جب دنیا تخلیق کی تو سب سے پہلے قلم بنایا۔ اس پہلے لمحے سے ہی قلم کی اہمیت مسلم ہے۔ اور یہ قلم جب کتابیں تخلیق کرتا ہے تو کچھ اور ہی سوا ہو جاتا ہے۔ کتابیں جو بڑی بڑی سلطنتوں کے تاجوں سے بھی کہیں زیادہ قابل قدر ہوتی ہیں ۔۔! ہر کتاب اپنی جگہ اہم ہوتی ہے۔ لیکن وہ کتاب جو بچوں کے معصوم اور ناپختہ ذہنوں کے لیے لکھی گئی ہو ، اس کی اہمیت ہی اور ہوتی ہے کیونکہ ایک ذہن جو کچا ہوتا ہے ، غلط سلط کتاب پڑھ کر ٹیڑھے راستے بھی اختیار کر سکتا ہے۔ اس لیے میری رائے میں بچوں پر لکھی کتاب کو ہر لحاظ سے مثالی ہونا چاہیے۔ ان کتابوں کو نہ تو نصیحت آمیز باتوں سے خشک اور بور کیا جائے، نہ ان میں نعرہ بازی بھر دی جائے۔ نہ تو کہانیاں اتنی غمگین ہی ہوں کہ پھولوں کی طرح کھلتے ہوئے ذہن غم کی مار سے بوجھل ہو جائیں۔

مجھے یہی احساس ہوتا ہے کہ بچوں کے لیے لکھتے وقت بوڑھا بن کر لکھنا ہی زیادہ مناسب ہوتا ہے۔ کیونکہ آپ بچپن گزار چکے ہوتے ہیں اور اس معصوم زمانے کے بیتے ہر ہر لمحے پر آپ کی گرفت پختہ تر ہوتی ہے۔ آپ اپنے تجربات دوسروں کو بخش کے زیادہ فراخ دلی اور ساتھ ہی ایمان داری کا بھی ثبوت دیتے ہیں۔ نانیوں دادیوں سے کہانی سننے میں کتنا مزہ آتا ہے۔۔؟ بات اسی بڑھاپے کی ٹھہری ناں۔۔؟
میری "بڑی" کہانیوں کی طرح یہ "چھوٹی" بچوں والی کہانیاں بھی اکثر بالکل سچے واقعات پر مبنی ہیں کیونکہ بہرحال میرا عقیدہ یہی ہے کہ زندگی کے سچے حادثات اور حقیقی واقعات سے ہی خوبصورت کہانیاں جنم لیتی ہیں۔ ان میں سے کچھ کہانیاں میں نے اس وقت لکھیں جب میں بالکل چھوٹی سی تھی۔ کچھ کہانیوں نے مجھے ذرا بڑا پایا اور اب میں ان کہانیوں کو بڑا پا رہی ہوں کہ وہ تمہارے اور میرے بیچ محبت، یگانگت اور دوستی کا واسطہ بن گئی ہیں۔

پیار سے ۔۔۔
(واجدہ تبسم)
بمبئی ، 1-1-1979

***
نام کتاب: بند دروازے (بچوں کی کہانیاں)
از: واجدہ تبسم
تعداد صفحات: 192
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7.5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Band Darwaze.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

- فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1قوس خیال5
2کالی بلی9
3چھپی ہوئی دولت14
4وہ کون تھا20
5نیا نوکر26
6بند دروازے37
7امن کانفرنس49
8الزام55
9سزائیں60
10پچھتاوا67
11آسمان کے رنگ75
12تعارف80
13فرمائشی پروگرام90
14بھائی جان اور دھوبن101
15ماں110
16ہمارے چچا115
17چچا اور ٹیلیفون125
18تصویر131
19پھولوں کا بادشاہ137
20اگر میں سائنسداں ہوتا143
21بارش146
22مسٹر توڑ پھوڑ156
23بلبل ہزار داستاں162
24ماہر باورچن170
25پاگل177
26لنچ187

Band Darwaze, Urdu short stories for children, By Wajida Tabassum, pdf download.

1 تبصرہ: