موبائل فون کے ضروری مسائل - طفیل احمد مصباحی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-06-28

موبائل فون کے ضروری مسائل - طفیل احمد مصباحی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

mobile-phone-ke-zaruri-masail
موبائل فون صنعتی انقلاب کا ایک حیرت انگیز نمونہ اور دورِ جدید کی ایک اہم سائنسی ایجاد ہے۔ موجودہ دور میں موبائل کی حکمرانی مسلم ہے اور اس کی سلطانی ظاہر و واضح ہے۔ موبائل نے بہت سارے دینی اور شرعی مسائل کے دروازے کھول دیے ہیں۔ پھر بھی اسلامی قوانین میں جدید مسائل و مشکلات کا حل موجود ہے اور یہ کتاب انہی مسائل کے حل کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ کتاب و سنت لائبریری کے شکریے کے ساتھ پیش خدمت ہے۔ تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 5 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

موبائل فون موجودہ دور کی ایک اہم ٹیکنالوجی اور ضرورت بن کر سامنے آیا ہے جس نے چند برسوں میں ہی انسانی زندگیوں پر اپنا تسلط یوں قائم کر لیا کہ ہر چھوٹے سے بڑے تک، خواتین سے مرد تک سبھی موبائل کے بغیر خود کو ادھورا محسوس کرتے ہیں۔ مگر یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ ان نعمتوں کا غلط استعمال نوع انسانیت کے لیے مہلک نتائج دے رہا ہے۔ ایک مسلمان کو بحیثیت مسلمان جس طرح کسی بھی چیز کا استعمال اسلامی اصول و قوانین کی روشنی میں کرنا چاہیے اسی طرح موبائل کے استعمال کے لیے بھی اسلامی اصول وقوانین ان کے پیش نظر رہنے چاہییں۔
اس کتاب میں فاضل مصنف محمد طفیل احمد مصباحی (سب ایڈیٹر ماہنامہ اشرفیہ، اعظم گڑھ، یوپی، انڈیا) نے موبائل فون کے فوائد ونقصانات پر بھرپور روشنی ڈالی ہے اور اس کے استعمال کے دینی و شرعی آداب بڑی تفصیل سے بیان کیے ہیں ۔موبائل کال، موبائل میسج،آڈیو، ویڈیو، فوٹوگرافی ،ای میل،آن لائن خریدفروخت اور موبائل فون کے ذریعہ نکاح و طلاق وغیرہ موبائل کے جملہ گوشوں سےمتعلق مسائل بیان کیے ہیں تاکہ اسے شریعت کی حدود میں رہ کر استعمال کیا جائے ۔
فاضل مصنف نے جابجا قرآنی آیات، احادیث کریمہ اور فقہی عبارات کے حوالوں سے مزین کر کے کتاب کو قابل اعتماد بنادیا ہے خصوصاً موبائل فون کے صحیح استعمال پر زور دیاگیا ہے اور اس کے غلط اور ناجائز استعمال سے پرہیز کی پوری تلقین کی ہے ۔یہ کتاب موبائل اور ٹیلیفون سے متعلق ایک سو سے زائد جدید فقہی اور شرعی مسائل کاگراں قدرمجموعہ ہے۔

کتاب کی تقریظ ، یورپ اور ایشیا کے ایک مبلغ علامہ محمد فروغ القادری (ورلڈ اسلامک مشن، انگلینڈ) نے تحریر کی ہے۔ وہ لکھتے ہیں ۔۔۔
مجھے یہ جان کر بے حد مسرت ہوئی کہ جواں سال فاضل اور مایہ ناز قلم کار مولانا محمد طفیل احمد مصباحی، نائب مدیر ماہ نامہ "اشرفیہ" مبارک پور نے "موبائل فون کے ضروری مسائل" کے حوالے سے جدید رنگ و آہنگ میں شرعی بنیادوں پر ایک تفصیلی اور معلومات افزا کتاب مرتب فرمائی ہے۔ جو اپنے عناوین کے اعتبار سے حد درجہ مفید اور عصر حاضر کے متقاضیات کو اپنے دائرہ اثر میں سمیٹے ہوئے ہے۔
زیر نظر کتاب مولانا کی ایک عمدہ کاوش ہے۔ انھوں نے جن حساس موضوعات پر گفتگو کی ہے وہ یقینی طور پر قارئین کی معلومات میں گراں قدر اضافہ کرتی ہے۔ اس میں موبائل فون کے فوائد و نقصانات کا جس جامعیت کے ساتھ مسائل کا باضابطہ احاطہ کیا گیا ہے، بلاشبہ اپنے اندر ارباب علم و دانش کے لیے بھی دلچسپی کا سامان رکھتا ہے۔
مذکورہ کتاب میں جس پہلو سے مذہبی ترجیحات کو باضابطہ طور پر مدلل اور ذہن نشین کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اس سے تصوراتی اور تجرباتی ہر دو لحاظ سے مصنف کتاب کے فلسفیانہ اور سائنٹفک (Scientific) تجزیے کا براہ راست اندازہ ہوتا ہے۔ اس میں قطعی دو رائے نہیں کہ جدید سائنسی تحقیقات نے مذہب کے تجرباتی اثبات کے لیے جو وسیع و عریض میدان فراہم کیے ہیں، زیر نظر کتاب میں اس نئے پیدا شده امکان کو منظم طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب صرف معروضی مطالعہ (Objective Study) ہی پیش نہیں کرتی، بلکہ موضوعی اور داخلی اعتبار سے بھی اس کی معنویت و افادیت اپنی جگہ مسلم ہے۔

***
نام کتاب: موبائل فون کے ضروری مسائل
مصنف: محمد طفیل احمد مصباحی
تعداد صفحات: 191
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: کتاب و سنت لائبریری)
Mobile Phone ke zaruri masail.pdf

Direct Download link:

موبائل فون کے ضروری مسائل - از: طفیل احمد مصباحی :: اہم موضوعات
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1کلمات تکریم: حضرت علامہ مفتی محمد مطیع الرحمن رضوی.
2تقریظ جلیل: حضرت علامہ فروغ القادری.
3تاثرات: حضرت مفتی ناصر حسین مصباحی.
4کتاب اور مصنف: حضرت مولانا مفتی ابرار احمد قادری مصباحی .
5عرض مصنف: محمد طفیل احمد مصباحی.
6موبائل ایک اہم سائنسی ایجاد .
7موبائل کی حکمرانی .
8قرآن سے موبائل کاثبوت .
9موبائل کے فوائد .
10موبائل کے نقصانات .
11موبائل کا وبال .
12موبائل کی تباہ کاریاں .
13موبائل کی ذہنی اور نفسیاتی بیماری .
14موبائل اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد .
15موبائل - ضرورت یا فیشن .
16موبائل کی خرید و فروخت سے متعلق مسائل.
17موبائل خریدنا اور بیچنا جائز ہے .
18گارنٹی یا وارنٹی کی شرط کے ساتھ موبائل کی خرید و فروخت .
19نقد اور ادھار موبائل کی قیمت الگ الگ رکھنا .
20قسطوں پر موبائل بیچنے اور خریدنے کا حکم .
21سلم استصناع کے طور پر موبائل کی خرید و فروخت .
22ایک ہزار کا موبائل پانچ ہزار میں بیچنا .
23چرایا ہوا موبائل بیچنا اور خریدنا حرام ہے .
24موبائل کی تجارت اور مرمت متعلق اسلامی ہدایات .
25موبائل پر گفتگو کا اسلامی طریقہ .
26موبائل پر پہلے سلام کون کرے؟ .
27موبائل کے سلام کا جواب واجب ہے .
28موبائل پر السلام علیکم کے بجائے ہیلو کہنا .
29موبائل سے غیر مسلم کو سلام کرنا .
30موبائل پر گفتگو کا انداز .
31موبائل پر اپنا تعارف کرانے کا غلط طریقہ .
32موبائل پر گفتگو کے مناسب اوقات .
33غور و فکر کا مقام ! .
34مسلم عورتوں کے لیے موبائل کا استعمال .
35موبائل کی گھنٹی اور رنگ ٹون کیسا ہو؟ .
36موبائل سے جاندار کی تصویر کشی کا حکم .
37موبائل سے غیر جاندار کی تصویر کشی کا حکم .
38موبائل کی اسکرین پر جاندار کی تصویر رکھنے کا حکم.
39موبائل میں محفوظ جاندار کی تصویر کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم .
40موبائل کی اسکرین پر اسلامی تصویریں رکھ کر بیت الخلا جانے کا حکم.
41موبائل کی اسکرین پر اسلامی تصویریں رکھنے کا حکم .
42موبائل میں کالر امیج کی سیٹنگ .
43موبائل سے گانا سنے کا حکم .
44موبائل اور ویڈیو گرافی .
45رنگ ٹون اور کالر ٹون میں گانے کی سیٹنگ .
46حمد و نعت اور اذان و سلام کی میوزک اور اس کی سیٹنگ .
47موبائل کی گھنٹی میں نعت اور اذان و سلام سیٹ کرنے کا حکم .
48ایک فقہی ضابطہ .
49موبائل پر جھوٹ، غیبت، چغلی اور گالی گلوج کا شرعی حکم .
50جھوٹ اور غیبت کی مذمت : قرآن و حدیث کی روشنی میں .
51موبائل اور اپریل فول .
52مسلمان اپریل فول کے بجائے 20/ اپریل منائیں .
53بلا اجازت موبائل کی گفتگو ٹیپ کرنا .
54موبائل کی گھنٹی اور مسجد کا ادب و احترام .
55مسجد کے پندرہ آداب .
56استنجا خانہ یا بیت الخلا میں موبائل سے گفتگو مکروہ ہے .
57موبائل کی اسکرین پر موجود تصویر اور نماز کی کراہت کا مسئلہ .
58موبائل پر گیم کھیلنے کا شرعی حکم .
59لہو و لعب کیا ہیں؟.
60موبائل پر ناجائز ویڈیو اور فلمیں دیکھنے کا شرعی حکم.
61بلوٹوتھ کے ذریعہ آڈیو ویڈیو بھیجنے کا حكم .
62موبائل پر قوالی سنے کا حکم .
63ایک شبہ کا ازالہ .
64ایک ضروری تنبیہ .
65موبائل پر کارٹون بنانے کا حکم .
66نماز کی حالت میں موبائل یا گھنٹی بند کرنے کا حکم .
67دوران نماز تین بار گھنٹی بند کرنے کا حکم .
68دوران نماز موبائل جیب سے نکال کر بند کرنے کا حکم .
69عمل قلیل اور عمل کثیر کی تعریف .
70موبائل کو آف یا سائیلنٹ کیے بغیر نماز پڑھنا .
71موبائل سے میسیج یا ایس ایم ایس بھیجنے کا حکم .
72میسیج کے ذریعہ کیے گئے سلام کے جواب کا حکم .
73میسیج کے ذریعہ نکاح کا مسئلہ .
74نکاح کے شرائط .
75ایک شبہ کا ازالہ .
76بذریعۂ میسیج نکاح ہونے کی صورت .
77تحریر و خط سے نکاح کا ثبوت.
78میسیج سے طلاق ہوگی یا نہیں؟ .
79خط و کتابت سے طلاق کا ثبوت .
80موبائل کا میسیج بیوی تک نہ پہنچے تو طلاق ہوگی یا نہیں؟ .
81موبائل کال سے نکاح کا شرعی حکم.
82موبائل کال سے نکاح درست ہونے کی پہلی صورت.
83موبائل کال سے نکاح درست ہونے کی دوسری صورت .
84موبائل کال سے طلاق کا شرعی حکم .
85میموری کارڈ میں قرآن شریف اور حمد و نعت کی ڈاؤن لوڈنگ .
86موبائل میں گانا اور فلم ڈاؤن لوڈ کرنے اور کرانے کا شرعی حکم .
87موبائل میں گانا فلم ڈاؤن لوڈنگ کے کاروبار کا حکم .
88گانا و فلم لوڈ کرنے کی اجرت کا شرعی حکم .
89ملٹی میڈیا موبائل کی ریپیرنگ اور اس کی اجرت کا حکم .
90موبائل سے قرآن کی سماعت اور سجدہ تلاوت کا مسئلہ .
91موبائل کال یا میسیج کے ذریعہ مرید ہونے کا حکم .
92پیر کے لیے شرائط .
93غائبانہ مرید ہونے کا ثبوت .
94مسجد کی بجلی سے موبائل چارج کرنے کا حکم .
95موبائل کے ذریعہ پنج وقتہ اذان دینا .
96ریچارج میں غلطی ہو جائے تو؟ .
97غلطی سے موبائل میں آئے ہوئے بیلنس کاحکم .
98موبائل کے ذریعہ چاند کی گواہی کا شرعی حکم .
99موبائل کی خبروں سے استفاضۂ شرعی کا حکم .
100موبائل پر زکوۃ واجب ہے یا نہیں؟ .
101موبائل کی تجارت اور کاروبار میں زکوة کا حکم.
102سونے اور چاندی کے نصاب کا موجودہ وزن .
103موبائل اور انٹرنیٹ .
104انٹرنیٹ کی مختصر تاریخ.
105موبائل میں قرآن شریف بھرنے اور چھونے وغیرہ کے احکام .
106انٹرنیٹ کے فوائد اور نقصانات .
107ای میل ( E-MAIL) .
108ورلڈ وائڈ ویب (WWW) .
109سرچ ایجن (Search Engine) .
110انٹرنیٹ ٹیلی فون .
111انٹرنیٹ چیٹ .
112انٹرنیٹ کامرس .
113انٹرنیٹ کی تعلیمی سرگرمیاں .
114انٹرنیٹ کا منفی پہلو .
115موبائل پر انٹرنیٹ کے شرعی احکام .
116پرسنل ویب سائٹ .
117سوشل نیٹ ورک اکاونٹ .
118موبائل کال، انٹرنیٹ اور میسیج کے ذریعہ خرید و فروخت کا حکم .
119ایک ضروری تنبیہ .
120موبائل اور فیس بک .
121فیس بک کیا ہے؟ .
122فیس بک کا شرعی حکم .
123واٹس ایپ کا شرعی حکم.
124مصادر و مراجع.

Rise and Fall of the Mughal Empire, (Urdu translation by Riyaz Ahmed Khan Sherwani) Author: Tripathi R P, pdf download.

1 تبصرہ: