کرامیل ٹافی ریسیپی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-03-06

کرامیل ٹافی ریسیپی

caramel-toffee
اجزاء
چینی [sugar] : دو کپ
فریش کریم [cream] : ایک کپ
شہد [honey] : دو چمچے
مائع گلوکوز [liquid glucose] : دو چمچے
مکھن [butter] : دو چمچے
ونیلا اسینس [vanilla essence] : ایک چمچہ
نمک [salt] : ایک چٹکی
فوئل پیپر [foil paper] : حسب ضرورت

ترکیب
  • ایک کپ چینی کو کسی برتن میں گرم کرتے ہوئے اس کا کرامیل بنا لیں۔
  • پھر دو چمچے پانی ملا کر اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں ایک کپ فریش کریم ملا کر مزید پکائیں۔ یعنی کچھ اس طرح کہ چھوٹے موٹے ریشے ختم ہو کر محلول بن جائے۔
  • پھر اس محلول میں ایک کپ چینی، دو چمچے شہد، دو چمچے مائع گلوکوز، ایک چٹکی نمک اور دو چمچے مکھن (butter) ملا کر مواد گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
  • چولہا بند کر کے، اس گاڑھے محلول میں ایک چمچہ ونیلا اسینس ڈال کر مواد کو اچھی طرح یک جان کر لیں۔
  • پھر کسی مولڈ یا فوئل [foil] پر بٹر لگائیں اور پھر اس پر پکایا ہوا مواد ڈال کر دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
  • دو گھنٹے بعد مولڈ یا فوئل سے مواد نکال کر حسب منشا ٹکڑے کر کے بٹر پیپر میں لپیٹ دیں۔
  • لیجیے کرامیل ٹافی پیکٹس تیار ہیں۔

Caramel Toffee Recipe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں