حسین ساگر ٹینک بنڈ - حالیہ برسوں کے دوران خودکشی کے اڈہ میں تبدیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-02-22

حسین ساگر ٹینک بنڈ - حالیہ برسوں کے دوران خودکشی کے اڈہ میں تبدیل

tank-bund-hussain-sagar
ٹینک بینڈ (حسین ساگر) ہمیشہ سے ہی حیدرآبادی شہریوں کے علاوہ غیر مقامی سیاحوں کیلئے ایک پسندیدہ تفریحی مقام رہا ہے لیکن پچھلے کچھ برسوں میں یہ خودکشی کرنے والے افراد کا مرغوب اڈہ بنتا جا رہا ہے۔ خودکشی کی وجوہات میں مختلف گھریلو مسائل، معاشی پریشانیاں، امتحان میں ناکامی اور دیگر معاملات بتائے جاتے ہیں۔ ٹینک بینڈ کی ریلنگ سے حسین ساگر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والوں کی تعداد 2013 میں جو 77 تھی وہ 2018 میں بڑھ کر 344 تک پہونچ گئی ہے۔
سوشیالوجی کے ایک طالب علم رگھویندرا نے کہا کہ یہ رجحان واقعی باعث تشویش ہے جبکہ ٹینک بینڈ خوشگوار شام گزارنے کا ایک بہترین مقام ہے۔
2003 سے پولیس پٹرولنگ کے آغاز کے باوجود ٹینک بینڈ پر اقدام خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹینک بیڈ کے اطراف 9.7 کلومیٹر کے علاقہ کی کوئی باقاعدہ فینسنگ [fencing] نہیں ہے اور جو جالی موجود ہے وہ بھی صرف دو فٹ اونچی ہے۔ جبکہ حسین ساگر کے اطراف چھ فٹ اونچی فینس لگانے کی فوری ضرورت ہے۔ کیونکہ چھ فیٹ اونچی جالی کو پھلانگنا آسان نہیں ہوگا اور یوں اقدام خودکشی کرنے والوں کو بچانے کے لیے فوری پہنچنا بھی ممکن ہو سکے گا۔

ایک سماجی کارکن نے کہا کہ لوگوں کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ روزگار کے بھی کئی مواقع دستیاب ہیں اس
کے باوجود سمجھ میں نہیں آتا کہ لوگ اپنی زندگیوں سے ناخوش اور بیزار کیوں ہیں؟
معاشرہ میں مختلف سطحوں کے لوگوں کے الگ الگ مسائل ہیں۔ گھریلو جھگڑے ازدواجی مسائل اور مالی مسائل عام ہیں۔ والدین کا اپنے بچوں پر تعلیم کے میدان میں بہتر سے بہتر گریڈ لانے کیلئے دباؤ ڈالنا بھی نوجوانوں کو اقدام خوشی کیلئے اکساتے ہیں۔
اقدام خودکشی کے واقعات میں بتدریج اضافہ واقعی تشویشناک ہے۔
2017 میں اقدام خوشی کے 168 واقعات، 2018 میں بڑھ کر 344 ہو گئے جبکہ ۔۔۔
2013 میں : 77
2014 میں : 82
2015 میں : 207
2016 میں : 168
واقعات پیش آئے تھے۔

انسپکٹر لیک پولیس نیکلس روڈ بی۔ دھن لکشمی کے بموجب ٹینک بینڈ پر اقدام خودکشی کے علاوہ امکانی غیر سماجی سرگرمیوں پر ہفتہ بھر روزانہ چوبیس گھنٹے نظر رکھنے جملہ 39 اہلکاروں کا عملہ (پر شفٹ میں 13)، تین موبائل بائکس اور ایک پٹرول کار 24x7 متحرک رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقدام خودکشی کے واقعات میں متواتر اضافہ کے باعث لیک پولیس نے پنچ استھل، لیپاکشی، پیکاک کے مجسمہ اور ایم۔ایم مجسمہ کے علاوہ اولڈ لیو حیدرآباد پر پانچ پیکٹ بھی قائم کئے ہیں۔ پولیس عملہ رات دن ٹینک بینڈ کے اطراف چکر لگاتا رہتا ہے اورسخت نگرانی کے باعث اب اپر ٹینک بیڈ (ٹینک بیڈ کے آخری کنارے) پر چلڈرنس پارک اور سیلنگ کلب اقدام خودکشی کے نئے ٹھکانے بن گئے ہیں۔

Tank Bund converted in Suicide base

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں